بلتستان یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا سولہواں اجلاس، متعدد اُمور اور فیصلوں کی توثیق

بلتستان یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا سولہواں اجلاس، متعدد اُمور اور فیصلوں کی توثیق
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
بلتستان یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا سولہواں اجلاس، متعدد اُمور اور فیصلوں کی توثیق
فیکلٹی ورک لوڈ، کورس آؤٹ لائن، اکیڈمک فریم ورک طے، اساتذہ سیلف سپورٹ پروگرام کی بھی توثیق
سکردو بلتستان یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا سولہواں اجلاس کانفرنس ہال حسین آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعدد اُمور کی منظوری دی گئی اور سابقہ فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں فیکلٹی ورک لوڈ کو سابقہ حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ کورس آؤٹ لائن کی تنظیم و ترتیب پر بھی بات کی گئی۔سینڈیکیٹ کے ممبران نے اجلاس میں سیلف سپورٹ پروگرام کی توثیق بھی کی۔ اجلاس میں اِس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایم فل اساتذہ پچاس فیصد تنخواہ کی کٹوتی پر پی ایچ ڈی سند کے حصول کےلئے جاسکیں گے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں انڈونمنٹ فنڈ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اوریک کے بھی معاملات زیرِ بحث لائے اور ممبران نے متفقہ طور پر اوریک کی پالیسی کی منظوری دے دی۔
Urdu news, Baltistan University Syndicate, approval of various issues and decisions

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں