شگر بلتستان کنزرویشن اینڈ ڈویلیپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام باشہ میں عالمی یوم برفانی چیتا کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

بلتستان کنزرویشن اینڈ ڈویلیپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام باشہ میں عالمی یوم برفانی چیتا کے حوالے سے تقریب کا اہتمام
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر(عابدشگری) بلتستان کنزرویشن اینڈ ڈویلیپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام باشہ میں عالمی یوم برفانی چیتا کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ، جس سے خطاب کرتے ہوئے ی ڈی ایجوکیشن شگرفاروق احمد خان ،جنرل منیجرBWCDOپروفیسر رضا محمد ، مہدی علی محمودی ،اور دیگر نے کہا کہ وادی شگرکی پہاڑی چوٹیاں برفانی چیتوں کا مسکن ہے اور یہ ہماری پہچان اور قومی علامت ہے یہ ہماری دھرتی کا حسن ہے۔اس کو معدومی سے بچانا اور غیر قانونی شکار کی حوصلہ شکنی سرکار کیساتھ مقامی کمیونٹی کا فرض ہے۔جنگلی حیات خصوصابرفانی چیتوں کی تحفظ کیلئے بی ڈبلیو سی ڈی او کی کردار قابل تعریف اور لائق تحسین ہے۔برفانی چیتا معدوم ہوتا جارہا ہے۔ اس کی بقاءکو قائم رکھنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔بلتستان وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا علاقہ باشہ میں جنگلی حیات کی تحفظ اوراقراءفنڈتعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات قابل ستائش ہے۔ تقریب میں باشہ کے سکولوں کے مابین برفانی چیتے اور جنگلی حیات کے تحفظ کے موضوع پر مڈل سکول ڈوکو سبیڑی باشہ میں مضامین نویسی،تقریری اور پینٹنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں۔باشہ بھر سے مختلف سکولوں کے طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔تقریر ،مضامین اور پینٹنگ کا موضوع جنگلی حیات خصوصا برفانی چیتے کی تحفظ تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاجنگلی حیات اور جنگل ہماری پہچان ہے۔یہ ہمارے نہ صرف علاقے کی خوبصورت کا باعث بنتی ہے بلکہ ہماری بقاکیلئے بھی اہم ہے۔جنگلات کی بے دریغ کٹاﺅ اور جنگلی حیات کی مسلسل شکار سے یہاں سے جنگلی حیات ناپید ہوررہے ہیں۔یہ جنگلی حیات ہماری اصل پہچان ہے۔لہذا ان کی تحفظ کیلئے ملکر لائحہ عمل طے کرنا اور ان کو بچانا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔جنگل اور جنگلی حیات خصوصا برفانی چیتا کی تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ان کی نسل کشی کو روکنے اور مقامی لوگوں کی شکار سے بچانے کیلئے باشہ اور دیگر علاقوں میں مویشیوں کی انشورنش فنڈز قائم کردی گئی۔ تاکہ مقامی لوگوں کی مال مویشوں کو ان جنگلی حیات سے پہنچنے والی نقصانات کا ازالہ کرسکیں۔مقررین کا کہنا تھا کہ بلتستان وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ڈویلپمنٹ کا علاقہ باشہ میں جنگلی حیات کی تحفظ اوراقراءفنڈتعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات قابل ستائش ہے۔ تقریب کے اختتام پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں