آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کنیسر آگہی سمینار کا انعقاد ۔

آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے کنیسر آگہی سمینار کا انعقاد ۔
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
بلتستان میں کنیسر کے مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ مقررین
صحت عامہ کے حوالے سے آگاہی کے لئے اس طرح کے سیمینار کا انعقاد لائق تحسین ہیں۔۔ راجہ ناصر علی خان مقپون
سکردو بروز ہفتہ اخوندیان ویلفئیر ٹرسٹ کی جانب سے کینسر آگاہی سیمینار بمقام سنگم شادی ہال نزد علی چوک سکردو میں منعقد ہوئی ۔
اس پروگرام کے مہمان خصوصی منسٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان جناب راجہ ناصر علی خان مقپون تھے ۔
پروگرام کے اصل حقائق پر روشنی ڈالنے کے لئے آر ایچ کیو ہسپتال سکردو کے مایہ ناز ڈاکٹر صاحبان جن میں جناب ڈاکٹر ساجد حسین شگری میڈیکل سپیشلسٹ، ڈاکٹر سجاد حسین ماہر امراض معدہ و جگر، ڈاکٹر ارشاد احمد یورولوجسٹ ، ڈاکٹر عصمت فاطمہ پرنسپل نرسنگ کالج نے بھی شرکت فرما کر کینسر کے ابتدائی علامات ، اس سے بچاؤ اور آنے والے وقتوں میں کیا کیا حکمت عملی اختیار کرنا چاہیے ان سب پر سیر حاصل گفتگو فرمائی ۔
علاؤہ ازیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے جناب ڈاکٹر بشیر جان ڈی ایچ او کھرمنگ ، ڈاکٹر حمایت حسین ڈرگ انسپکٹر اور ڈاکٹر کرامت رضا ڈی ایچ او شگر بھی سمینار کو چار چاند لگانے کے لئے شرکت کی ۔
لگ بھگ اس سیمنار میں ایک ہزار سے زائد سامعین (جس میں مرد و خواتین دونوں تھیں )نے شرکت کی ۔
سامعین کو ڈاکٹر سجاد حسین ، ڈاکٹر ساجد حسین ،ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈاکٹر عصمت نے اپنی قیمتی آراء پہنچا کر ان کی دل جیت لئے جس میں کینسر سے بچنے کے طریقہ کار مثلا غیر معیاری چیزوں اور جنک فوڈ سے پرہیز کرنے پر زور ڈیا۔
کینسر سے بچاؤ کے لئے ماہ وار ٹیسٹ ، ورزش، دیسی چیزوں کا استعمال ، نسوار سگریٹ سے دوری اور کولڈ ڈرنک سے دور رہنے کی سخت تاکید کی گئی ۔
ڈاکٹر سجاد حسین کا کہنا تھا کہ ضلع گنگچھے میں چھوربٹ اور فرانو میں معدے کی کنیسر کی شکایت میں زیادہ مبتلا ہے اور ضلع کھرمنگ سے مہدی آباد اور کتی شو اس مرض کی لپیٹ میں ہے۔۔
آخر میں مہمان خصوصی راجہ ناصر علی خان نے اخوندیان کی اس عظیم کاوش کو خوب سراہا اور انہی کی ہی دست مبارک سے ڈاکٹر حضرات میں شیلڈ بھی تقسیم کیے گئے ۔
urdu news, awareness program

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں