عوام کل ہونے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اپنا حقوق حاصل کر سکے۔ عوامی ایکشن کمیٹی شگر ، اسکردو کا مشترکہ اعلامیہ جاری

عوام کل ہونے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اپنا حقوق حاصل کر سکے۔ عوامی ایکشن کمیٹی شگر ، اسکردو کا مشترکہ اعلامیہ جاری
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
عوامی ایکشن کمیٹی سکردو اور شگر کے درمیان حالیہ گندم سبسڈی ختم کرنے اور قیمت بڑھانے کے خلاف نشست ۔
نشست سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ
کل پورے گلگت بلتستان میں بھرپور علامتی احتجاج کیا جائے گا۔
شگر کے عوام نے سب سے پہلے گندم سبسڈی اور قیمتوں کے خلاف احتجاج کر کے با غیرت اور بیدار قوم ہونے گا ثبوت دیا ۔
سلام پیش کرتا ہوں چلاس داریل اور تانگیر کے عوام کو جو کئی دنوں سے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں ۔
ہمیں صرف ہمارے کے ٹو ، دریا اور معدنیات سمیت دیگر وسائل کا رائلٹی دے دیں تو کافی ہم سکون سے زندگی بسر کر سکتے ہیں ۔
پارٹی بازی اور مزہبی منافرت کو چھوڑ کر ایک ہو کر نکلنا ہوگا اس دفعہ ہم کامیاب نہ ہوئے تو یہ ہم پر مزید ظلم کریں گے پھر ہم لاوارث ہو جائیں گے۔
جن لوگوں کو ہم نے منتخب کر کے اسمبلی پہنچایا ان لوگوں کو ہم سے زیادہ اسلام آباد سرکار کی فکر ہے یہ ہمارے لئیے آئینی حقوق ، تعلیمی حقوق اور صحت کے حقوق دینے کی بجائے وفاقی حکومت کے نوکر بنے ہوئے ہیں۔
ہم نے تمام جنگوں میں پاکستان کا ساتھ دیا اس کا صلہ ہمارے منہ سے نوالہ چھین کر دے رہے ہیں۔
عوام کل ہونے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں تاکہ اپنا حقوق حاصل کر سکے۔
Urdu news, awami action comity will participate in the protest

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں