شگر انجمنِ تاجران شگر، سِول سوسائٹی شگر اور عوامی ایکشن کمیٹی شگر کی جانب سے گندم قیمتوں میں اضافے کے خلاف شگر میں اعلامتی احتجاج

شگر انجمنِ تاجران شگر، سِول سوسائٹی شگر اور عوامی ایکشن کمیٹی شگر کی جانب سے گندم قیمتوں میں اضافے کے خلاف شگر میں اعلامتی احتجاج
شگر انجمنِ تاجران شگر، سِول سوسائٹی شگر اور عوامی ایکشن کمیٹی شگر کی جانب سے گندم قیمتوں میں اضافے کے خلاف شگر میں اعلامتی احتجاج کیا۔ جسمیں علمائے کرام، انجمنِ تاجران شگر، سِول سوسائٹی شگر و نو منتخب عوامی ایکشن کمیٹی، شگررہنما شریک تھے ۔ حسینی چوک پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ افسران و وزراء کی فضول خرچیوں کو بند کیا جائے۔ گندم کے قیمتوں میں اضافے کو ہرگز قبول نہیں کرینگے نیز ایسی تدابیر کی ہم بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ (پیرا میڈیکل اسٹاف ایشو) حکومت کی ایک چال ہے تاکہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ردعمل سے توجہ ہٹایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ و گورنر جیبی سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات جائز ہیں تو انہیں حل کیا جائے اور اگر یہ لوگ ناجائز مطالبہںہے تو انہیں ڈیوٹی دینے پر۔مجبور کرے۔ گندم سبسڈی کے حوالے سے مقررین کا کہنا تھا اگر حکومتِ پاکستان ہمیں طلاق دے دیں اور اگر نکاح میں رکھنا چاہیے ہیں تو تمام بنیادی و آئینی حقوق دیا جائے۔ حکومت اگر میٹرو بسوں و دیگر منصوبوں پر سبسڈی دے سکتے ہیں تو گندم پر بھی سبسڈی جاری رکھیں، یہ ہمارا حق ہے ہم چھین کر لینگے۔ چھوغو ری (K2) و سنگے چھو (دریائے سندھ)کا 192 ارب روپے ریالٹی بنتا ہے، اسکے علاوہ ہر 02 ہزار پہ ہم 400 ٹیکس دیتے ہیں، اگر سبسڈی نہیں دے سکتے ہیں تو ہمارا ریالٹی ادا کیا جائے۔
Urdu news, Association of Sugar Traders, Civil Society Shigar and Awami Action Committee Shigar organized a public protest

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں