شگر میں محرم الحرام کے ایام میں بہترین سیکورٹی انتظامات پر وزیر فداعلی کا ضلغی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایجوکیش کو خراج تحسین
شگر میں محرم الحرام کے ایام میں بہترین سیکورٹی انتظامات پر وزیر فداعلی کا ضلغی انتظامیہ اور ڈی ڈی ایجوکیش کو خراج تحسین۔
urdu news, appreciated excellent security arrangements during Muharram in Shigar.
شگر۔ سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ریٹائرڈ انریری کیپٹن حاجی وزیر فدا علی نے جلوس عاشورہ سمیت محرم الحرام کے ایام میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر تمام متعلقہ اداروں۔ فورسز اور سکائوٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگرفاروق احمد خان نے ضلع شگر کی تاریخ میں پہلی بار سکول کے بچوں کا بوائز سکاوٹس مٹعارف کراکر بہت احسن قدم اٹھایا ہے۔ بوئز سکائوٹس کے چاک و چوبند دستے نے پولیس و دیگر فورسز کے ساتھ ساتھ عاشورہ کے جلوس میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھنا چاہیئے۔ وزیر فداعلی نے شگر کے تمام ماتمی دستوں اور انجمنوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جلوس کے ابتدا سے اختتام تک ںہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور پرامن طریقے سے جلوس کو اپنے اپنے منزل تک پہچادیا۔urdu news, appreciated excellent security arrangements during Muharram in Shigar.