ڈپٹی کمشنر گلگت کے ساتھ منسلک کر کے لینڈ مافیا نے سوشل میڈیا میں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی

ڈپٹی کمشنر گلگت کے ساتھ منسلک کر کے لینڈ مافیا نے سوشل میڈیا میں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
گزشتہ دنوں ایک جعلی انتقال موضع کنوداس گلگت کو ڈپٹی کمشنر گلگت کے ساتھ منسلک کر کے لینڈ مافیا نے سوشل میڈیا میں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی جسکی ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت کی سربراہی میں انکوائری کر کے تفصیلی رپورٹ حاصل کی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق انتقال نمبر 291 موضع کنوداس جعلی ثابت ہونے پر کلکٹر/ ڈپٹی کمشنر گلگت نے انتقال ہٰذا کو منسوخ کر دیا اور ملوث عملہ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ انتقال مذکور سنہ 2002ء کی تصدیق شدہ ہے اور جعلی اسٹامپ پیپر 12 مئی 2023ء کا بنا ہوا ہے ۔ جبکہ موجودہ ڈپٹی کمشنر امیر حمزہ نے ڈپٹی کمشنر کا چارج مورخہ 2 اگست 2023ء کو لیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ لینڈ مافیا موجودہ ڈپٹی کمشنر کو بذریعہ سوشل میڈیا بدنام کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہےاور اس زمین کی مالیت تقریباً 5 سے 7 کروڑ روپے بنتی ہے۔
جبکہ جدید بندوبست 2002 سے اب تک جو عملہ مال لینڈ مافیا کے ساتھ ملکر جعلی انتقالات کے ذریعے سرکار اور عوام الناس کی زمینوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے بعداز تحقیقات نہ صرف جعلی انتقالات کو منسوخ کیا جائے گا بلکہ ان عملہ مال کو بھی عبرتناک سزا دی جائے گی تا کہ آئندہ بھی کوئی ایسا قدم نہ اٹھا سکے۔
Urdu news, An unsuccessful attempt was made by the land mafia to defame the Deputy Commissioner Gilgit on social media
پبلک ریلیشن آفیسر
ڈپٹی کمشنر آفس گلگت

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں