شگر ڈپٹی کمشنر شگر کوہ پیمائی سے تعلق رکھنے والے ٹور آپریٹرز کی تنظیم “باٹو” اور “پاٹو” کی کابینہ ممبران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد، تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر درپیش مسائل حل کریں گے ڈی سی شگر

شگر ڈپٹی کمشنر شگر کوہ پیمائی سے تعلق رکھنے والے ٹور آپریٹرز کی تنظیم “باٹو” اور “پاٹو” کی کابینہ ممبران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد، تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر درپیش مسائل حل کریں گے ڈی سی شگر
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سنٹرل قراقرم نیشنل پارک کے ڈائریکٹر راجہ عابد، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورزم ڈیپارٹمنٹ شگر راحت کریم اور کوہ پیمائی سے تعلق رکھنے والے ٹور آپریٹرز کی تنظیم “باٹو” اور “پاٹو” کی کابینہ ممبران شریک تھے اجلاس میں کوہ پیمائی سیزن شروع ہونے سے پہلے اس متعلق مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کی گئی جس میں پورٹر کی فی سٹیج معاوضہ، راشن، وردی وغیرہ، کیمپس اور ٹریک ایریا کی صفائی ستھرائی، لائٹنگ اور دیگر ایشوز پر سیر حاصل بحث کی گئی ڈی سی شگر نے اپنے گفتگو میں کہا کہ ٹورزم اور کوہ پیمائی سے علاقے کے عوام کو فائدہ ہونا چاہئے اور ان کی معمولات زندگی میں کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنا چاہیے یہاں کے عوام کو اگر مسئلہ پیش آئے تو تو اس کو کا کوئی فائدہ نہیں لہذا عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ سیاحت کی فروغ ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر درپیش مسائل حل کریں گے ان شاءاللہ سیزن شروع ہونے سے پہلے تمام تحفظات دور ہونگے۔ اجلاس میں گلیشئر ایریا میں جنریٹر کے استعمال سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے متبادل ذرائع پر بھی گفتگو کی گئی تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں، آلودگی اور حیاتیاتی تنوع پر برا اثر نہ پڑ جائے۔
Urdu news, an important meeting with the cabinet members of “Bato” and “Pato” the association of tour operators

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں