شگر برفانی چیتے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے شگر میں تقریب کا اہتمام

شگر برفانی چیتے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے برفانی چیتے کے حوالے سے شگر میں تقریب کا اہتمام
رپورٹ، فیصل دلشاد شگری5 سی این نیوز
شگر برفانی چیتا معدومیت کا شکار ہے ۔ برفانی چیتے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے برفانی چیتے کے حوالے سے شگر میں تقریب کا اہتمام ، تقریب میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات کی شرکت مزید دیکھتے ہے
گلگت بلتستان کے پہاڑوں کی شان برفانی چیتا جوکہ یہاں کے پہاڑوں کی قدرتی مسکن یے۔ جوکہ مسلسل معدومیت کا شکار ہے۔ اس خوبصورت جنگلی جانور کو بچانے کیلئے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے بلتستان کنزرویشن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام شگر کے دورافتادہ علاقہ باشہ میں عالمی یوم برفانی چیتا منایا گیا ۔ جس میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت
تقریب میں طلباء و طالبات نے برفانی چیتے اور ماحول کے حوالے سے خاکے، تقریری مقابلے، پینٹنگ اور مضامین نویسی مقابلے ہوئے۔ تقریب کا مقصد برفانی چیتے کی اہمیت اورایکو سسٹم کیلئے انکی بقاء کو اجاگر کیا گیا۔
ہماری ماحول کی بقاء کیلئے برفانی چیتوں کا اپنے مسکن میں ہونا لازمی یے۔ برفانی چیتے ہماری پہاڑوں کی شان ہے۔ اس لئے کمیونٹی کو اس کی نسل کو ختم ہونے سے بچانے اقدامات کرنے ، جنگلات کی کٹاؤ اور غیر قانونی شکار کو روکنے کی ضرورت ہے
تقریب کے اختتام پر بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور ٹرافی تقسیم۔کئے گئے ۔
Urdu news, An event was organized in Shigar to highlight the importance of the Snow Leopard

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں