شگر گندم قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی شگر کی کال پرنماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے حسن شہید چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی

شگر گندم قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی شگر کی کال پرنماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے حسن شہید چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی
شگر گندم قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی شگر کی کال پرنماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے حسن شہید چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حسن شگری ایڈوکیٹ ، محمد ظہیر عباس نے کہا کہ گندم کے قیمتوں میں کمی نہیں کر سکتے ہیں تو ہمیں صرف ہمارے کے ٹو ، دریا اور معدنیات سمیت دیگر وسائل کا رائلٹی دے دیں پھر ہم گندم جس قیمت پر ہو خرید لیں گے ۔ گندم سبسڈی ہمارا حق ہے حکومت کوئی خیرات نہیں دے رہے۔ urdu news, A protest rally was held in shigar
شگر گندم قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی شگر کی کال پرنماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے حسن شہید چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی
گندم سبسڈی کو بحال اور قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی تو حکومت گلگت بلتستان کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ حکومت نے گندم کے قیمتوں میں اضافہ اور سبسڈی ختم کر کے عوام کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں ، حکومت کو شرم آنی چاہیئے۔جی بی اسمبلی کی کوئی حثیت نہیں ہے یہ نام نہاد نمائیندوں کو چھ لاکھ تنخواہ اور پروٹوکول کے مزے دینے کےلیے بنایا گیا ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام کو ریلیف دینا حکومت پاکستان کی ذمہداری ہے ۔ پہلے بہت سے چیزوں پر سبسڈی دی جاتی تھیں اب صرف گندم رہ گیا ہے وہ بھی جی بی کے عوام سے چھینا ظلم کی انتہا ہے ۔عوام گھروں سے نکل کر احتجاج میں شرکت کریں ورنہ یہ ظالم لوگ گندم فی پوری 16 ہزار روپے کریں گے ۔ یہ حکومت عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے گندم 3600 روپے بوری کا نوٹیفیکیشن تو جاری کر دیا 9 کلو فی نفر کا نوٹیفیکیشن کب جاری کریں گے۔ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کرتے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج جاری رہے گا.
شگر گندم قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی شگر کی کال پرنماز جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد سے حسن شہید چوک احتجاجی ریلی نکالی گئی
urdu news, A protest rally was held in shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں