شگر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف بعد از نماز جمعہ جامع مسجد چھورکاہ سے احتجاجی مظاہرہ

شگر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف بعد از نماز جمعہ جامع مسجد چھورکاہ سے احتجاجی مظاہرہ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر(نامہ نگار) مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف بعد از نماز جمعہ جامع مسجد چھورکاہ سے احتجاجی مظاہرہ۔ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور غزہ میں اسراٸیل کے ظالمانہ حملوں کی مخالفت میں احتجاج کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ سخاوت ،شیخ شکور ، شیخ شبیر، شیخ یوسف ۔شیخ نبی مولانا غلام عباس ،شیخ شبیر اور مولانا غلام عباس نے خطاب کرتے ہوے فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب ملک یے۔ جوکہ مسلمانوں کی قبل اول پر قابض ہوکر مسلمانوں کو اپنے قبلہ اول میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ چند کلومیٹر پر محیط ایک ناجائز ملک تمام دنیا کی ممالک کو تھانہ دار بنا بیٹھا ہوا ہے۔اسرائیل کا وجود 60 سے زاید اسلامی ممالک کے حکومتوں کیلئے لمحہ فکریہ یے۔ اور اسرائیل کی ناپاک وجود کو مٹانے کیلئے کچھ نہیں کرسکتے ۔ اگر تمام مسلمان ممالک ایک ہوکر اسرائیل کے خلاف متحد ہوجائے تو امریکہ کو اسرائیل کی غاصبانہ وجود کی حمایت کی ہمت نہیں ہونگے۔ لیکن اقوام متحدہ ، امریکہ اور اسلامی ممالک اسرائیل کی گود میں بیٹھ ان کی گھر کی کونڈی بناہوا یے۔ اسی وجہ سے اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کی قتل عام کررہے ہیں۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری طور غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی قتل عام روکیں ۔ اور قبل اول کو اسرائیل کی قبضے سے چھڑایا جائے۔ مقررین نے حماس اور حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے تمام مسلمانوں سے دعا کی اپیل کی ہے
Urdu news, A protest demonstration in support of the oppressed Palestinians and against Israel after Friday prayers from Jamia Masjid Chorkah

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں