شگر ۔ عوامی چراگاہ ژھے تھنگ پر ممکنہ سرکاری قبضے کے خلاف شگر کے عوام میدان میں آگئے گرین ٹورازم نامنظور کے نعرے

شگر ۔ عوامی چراگاہ ژھے تھنگ پر ممکنہ سرکاری قبضے کے خلاف شگر کے عوام میدان میں آگئے گرین ٹورازم نامنظور کے نعرے
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر ۔ عوامی چراگاہ ژھے تھنگ پر ممکنہ سرکاری قبضے کے خلاف شگر کے عوام میدان میں آگئے ۔ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد شگر خاص سے ایک ریلی نکالی گئی جو اسوہ سکول چوک پر جلسے کی صورت اختیار کیا جلسے سے کمیٹی ممبران اور علماے کرام۔نے۔خطاب کرتے ہوے کہا کہ ژھے تھنگ شگر کا تھا ہے اور رہے گا جلسے سے کمیٹی رکن حاجی محمد حسن ۔ وزیر حامد حسین شیخ اشرف ۔ شیخ فدا حسین عابدی ۔ شیخ شیر محمد اغا طہ الموسوی مہدی ایڈوکیٹ اور معزین و عمائدین نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ پہلے ہم نے بہت کوشش کی کہ پر امن۔طریقے سے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی مگر مسئلہ حل نہیں ہوا تو احتجاج کا پروگرام تشکیل دیا ہم ڈی سی شگر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے احتجاج کے اعلان کے ساتھ ہی علماے کرام اور سول سوسائٹی سے مذاکرات کئے اور بعض مطالبات موقع پر حل کرنے کے احکامات دییے اور تمام۔تر سرگرمیوں کو روکنے کك لیے پولیس بیٹھا دئیے ہیں ۔شگر میں عوامی ملکیت میں سے ایک انچ بھی کسی کمپنی کو نہیں دیں گے ہم ان مافیا کے خلاف ہیں جنہوں نے گرین ٹوریزم تشکیل دیا اگر اج سے ژھے تھنگ میں کوئی سرگرمیاں ہوئی تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں