عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ استور اور ننگاپربت ایونٹ آرگنائزر کے زیر اہتمام ایک شانداد تقریب گرلز ہائر سکینڈری سکول گوری کوٹ میں منعقد ہوئی

World Environment Day,

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ استور اور ننگاپربت ایونٹ آرگنائزر کے زیر اہتمام ایک شانداد تقریب گرلز ہائر سکینڈری سکول گوری کوٹ میں منعقد ہوئی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ استور اور ننگاپربت ایونٹ آرگنائزر کے زیر اہتمام ایک شانداد تقریب گرلز ہائر سکینڈری سکول گوری کوٹ میں منعقد ہوئی. تقریب کی مہمان خصوصی. صوبائی وزیر براۓ انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان تھی جبکہ صدر محفل ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق تھے. تقریب میں ایس ایس پی استور عبد الصمد, محکمہ جات کے سربراہان , عمائدین علاقہ اور سکول کی طالبات نے شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ صوبائی وزیر ثریا زمان نے کہا کہ کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلوی کے باعث شدید خطرات لاحق ہیں. جس کے باعث ہمارے ماحول پر گہرے اثرات مرتب ہورہے ہیں. ان اثرات سے انسانی زندگی براہ راست متاثر ہورہی ہے. موحولیاتی تبدیلیوں کے باعث فصلات سمیت دیگر زرعی اجناس پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں. جن کا انسانی زندگی سے گہرا تعلق ہے. انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار دراصل بنی نوع انسان ہی ہے. کیوں کہ ہم نے قدرتی ماحول کو بُری طرح متاثر کیا ہوا ہے. ماحول سے منسلک قدرتی وسائل کا بے دریغ استعمال موسمیاتی تبدیلیوں کا ایک شاخسانہ ہے. قدرتی جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ اور ماحول سے متصادم سرگرمیاں جن میں پلاسٹک کا استعمال اور پلاسٹک سی تیار کردہ اشیاء کو جلا کر اس سے نکلنے والا زہریلا دھواں اور دیگر ایسے تمام عوامل ماحول دشمن عناصر کار فرما ہیں. ہمیں اپنے ماحول کو بچانے کے لیے اب بھی جنگلات کا تحفظ اور زیادہ سے زیادہ درخت اُگانا سمیت دیگر ماحول دوست کام انجام دینا ہوگا. تاکہ ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہونگے. تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات منانے کا بنیادی ماحول دوست سرگرمیاں انجام دینا اور ماحول سے متصادم ہر قسم کی سرگرمی کو ترک کرنے کے حوالے سے عام آدمی میں شعور پیدا کرنا مقصود ہے. تاکہ ہر انسان اپنی بساط کے مطابق ماحول دوست اقدامات کو فروغ دے اور ماحول پر منفی اثرات ڈالنے والی سرگرمیوں کو ترک کرے تاکہ ماحول کی بقا یقینی بن جاۓ. انہوں نے کہا کہ ماحول اور انسانی زندگی کا گہرا تعلق ہے. اگر ماحول صاف رہے تو انسانی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے . صاف ستھرا ماحول انسانی بقاء کا ضامن ہے. اس لیے ہم سب کو چاہیے کہ اپنے اردگرد ماحول کو صاف رکھے اور ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ مقررین نے کہا کہ کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اس وقت دنیا کئی مسائل کا شکار ہے. اور دنیا کا درجہ حرارت دن بدن بڑھ رہا ہے. موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث غیر متوقع طور پر بارش ہونا اور سیلابی صورت حال پیدا ہونا بڑا نقصان دہ ثابت ہورہا ہے.تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء نے ماحول دوست سرگرمی کے تحت علامتی طور پر درخت لگاۓ.

صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا سے یو لرننگ کے سی ای او وسیم احمد اور ڈائریکٹر مدثرنت نے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کے بارے میں گفتگو

بلتستان یونیورسٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر غلام حیدر انتقال کرگئے، رحوم گذشتہ دو سال سے بلتستان یونیورسٹی سے وابستہ تھے، متحرک انسان تھے، ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکرؔ

سنو لیپرڈ فاؤنڈیشن کوعالمی یوم ماحولیات کے موقع پر نیشنل بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وادی بیسل مسائل کے دلدل میں، نثار بھٹو شگری

On the occasion of World Environment Day, a grand event was organized at Girls Higher Secondary School, Gorikot, under the auspices of district administration Astor and Nangaparbat event organizer.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں