ضلع شگر میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا اعزازیہ 8ماہ بعد بھی عملے کو نہ مل سکا، سرکاری ملازمین احساس محرومی کا شکار

ضلع شگر میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا اعزازیہ 8ماہ بعد بھی عملے کو نہ مل سکا، سرکاری ملازمین احساس محرومی کا شکار
شگر (5 سی این نیوز شگر) ضلع شگر میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا اعزازیہ 8ماہ بعد بھی عملے کو نہ مل سکا مردم شماری میں حصہ لینے والے سرکاری ملازمین احساس محرومی کا شکار ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں احتجاجا آئندہ کسی بھی ٹاسک میں حصہ نہ لینے کا عندیہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق 8 ماہ قبل ضلع شگر کے اساتذہ نے تمام تر سفری مشکلات کے باوجود ساتھویں ڈیجیٹل مردم شماری ٹاسک کو مکمل کیا تھا تاہم 8 ماہ بھی معاوضے سے محروم ہے ذرائع کے مطابق مارچ 2023 سے شروع ہونے والی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری میں ضلع شگر کے معزز اساتذہ کرام نے سفری مشکلات کے باوجود تندہی سے کام کرتے ہوئے بروقت نیشنل ٹاسک کو بخوبی مکمل کیامگر بد قسمتی سے تا حال معاوضے سے محروم رکھا ہوا ہے. تمام اساتذہ جو اس نیشنل ٹاسک میں شامل تھے، پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس PBS اور ڈپٹی کمشنر ضلع شگر سے مطالبہ کرتے ہیں فی الفور تمام بقایا جات ادا کیے جائیں. بصورت دیگر پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور آئندہ کسی بھی ٹاسک سے بائیکاٹ کا اعلان کرنے کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں.
Urdu News, 7th digital census in Shigar district, government employees feel deprived

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں