شگر سوچے سمجھے سازش کے تحت گلگت بلتستان کی حالات کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، سید طہ کا مظاہرین سے خطاب

شگر سوچے سمجھے سازش کے تحت گلگت بلتستان کی حالات کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے، سید طہ کا مظاہرین سے خطاب
Urdu news, address to the protestors is being plotted to worsen the conditions of Gilgit-Baltistan under a well-thought-out conspiracy.
شگر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں متنازعہ ناموس صحابہ بل کی منظوری اور سکردو میں آغا باقر حسین الحسینی کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج کیخلاف شگر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ، نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ ، شرکاء مظاہرین کا حکومت کے خلاف متنازعہ بل کی منظوری اور آغا باقر الحسینی پر ایف آئی آر کی اندراج پر شدید نعرہ بازی کئے۔ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت امام جمعہ جامع مسجد امامیہ شگر آغا طہ الموسوی کررہے تھے ۔ حسینی چوک پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد علی ، شیخ نثار مہدی حیدری ، شیخ زکاوت علی ، حسن شگری ایڈوکیٹ ، سید محسن الموسوی ، ظہیر عباس اور دیگر نے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت گلگت کی حالات کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ارض گلگت بلتستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں یہاں کے تمام مسالک کے افراد ایک دوسرے سے رشتے میں جڑے ہوئے اور بھائی چارگی کیساتھ زندگی بسر کررہے ہیں۔ یہاں کی مثالی امن وامان کی وجہ سے گلگت بلتستان سیاحتی حب بننے جارہے ہیں۔ جو دشمنوں سے رہا نہ گیا ۔ اور کچھ دہشت گرد ٹولے کیساتھ ملکر یہاں کی امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ جسے یہاں کے عوام اپنے علماء کی سرپرستی میں ناکام بنادیں گے ۔ آڑا باقر حسینی پر ایف آئی آر دراصل یہاں کے عوام پر ایف آئی آر ہے۔ حکومت نے ایک متنازعہ بل پیش کرکے پاکستان میں ایک دفعہ پھر آگ و خون کی ہولی کھیلنے کی سازش بنائی ہے۔ اہلبیت اور صحابہ ہر مسلک اور مکتب کیلئے محترم ہے۔ لیکن کسی مسلک کی عقائد کیساتھ چھیڑخانی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ جوکہ اہلبیت کے دشمن ہے وہ رسول کے دشمن اور اللہ کے دشمن ہے۔ انہیں صحابہ کہنے کا کوئی حق نہیں۔ آغا باقر پر درج ایف آئی آر ختم نہ کی گئی اور انہیں گرفتار کر ے کی کوشش کی گئی تو گلگت بلتستان کے ہرفرد میدان میں نکلیں گے اور مرتے دم تک مقابلہ کریں گے ۔ آخر میں ایک قرادا پیش کی گئی۔ جس میں متنازعہ بل کو فوری واپس لینے اور آغا باقر پر درج ایف آئی آر کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا
Urdu news, address to the protestors is being plotted to worsen the conditions of Gilgit-Baltistan under a well-thought-out conspiracy.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں