اردو نیوز . یونیورسٹی آف بلتستان اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے اشراک سے اسکردو میں‌نباتات پر تجربات

یونیورسٹی آف بلتستان اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے اشراک سے اسکردو میں‌نباتات پر تجربات
اردو نیوز . urdu news,
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے اشتراک سے “یو او بی ایس لمز سمر سکول” کی تحت کلاسیز اور فلیڈ وزٹس کا سلسلہ جاری ہے ۔ فلیڈ وزٹ کے سلسلے میں لمز اور یواو بی ایس کے شعبہ نباتیات کے طلبہ نے سکردو کے دامن میں واقع دلفریب وادی چنداہ کا دورہ کیا یہ دلفریب گاؤں نباتیات کے مطالعے اور مشاہدے کے لیے بہتر مقام ہے اس دورے کا بنیادی مقصد طلبہ کو مختلف اقسام کے پودوں کے حوالے سے اگاہی دینا اور ساتھ ہی ان پودوں کی ادویاتی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا بلتستان یونیورسٹی کے اساتذہ کے مطابق وادی چنداہ میں 50 سے زائد اقسام کے پودے اور جڑی بوٹیاں موجود ہیں جو کہ مختلف امراض کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں چنداہ میں پائے جانے والے نباتات میں thyme سر فہرست ہےurdu news, ، لمز کے طلباء کا کہنا تھا کہ انہیں وادی چنداہ آکر جہاں نباتات کو قریب سے دیکھنے اور ان کے حوالے سے تحقیق کا موقع ملا وہی اس علاقے کی جغرافیائی اہمیت کو بھی سمجھنے کا موقع ملا ، طلبہ کا کہنا تھا کہ ایکسچینج پروگرام کے تحت اس نوعیت کی سرگرمیوں سے تحقیق اور ںاہمی تعاون کے نئے دروازے کھلیں گے واضح رہے کہ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو اور لمز کے مابین باہمی اشتراک اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک ماہی سمر سکول کا اجراء کیا گیا ہے جس کے تحت لمز کے طلباء اور اساتذہ ان دنوں یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کے مہان ہیں اور وہ ایک ماہ تک یہاں قیام کرینگے ایک ماہ کے دوران 7 مختلف کورسیز کی کلاسیز ہونگی جہاں لمز اور یونیورسٹی آف بلتستان کے اساتذہ کی بھر پور معاونت حاصل رہے گی ۔ رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک کا اس حوالے سے کہنا ہےurdu news, کہ اس نوعیت کے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں ، جامعہ ہذا کی انتظامیہ مہمان جامعہ کے طلبہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے اس یک ماہی سرگرمی سے جہاں دونوں جامعات کو قریب آنے کا موقع ملے گا وہی تحقیق کے نئے در بھی کھل جائیں گے ، اس سرگرمی سے جہاں تدریسی عمل بہتر ہو گا وہی طلبہ اپنی تحقیقات کو ماحول سے مربوط بھی کر سکیں گے -urdu news,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں