شگر ، ژھے تھنگ عوامی اجتماعی زمین ہے۔ اسے کیسے عوام کی فلاح کے لئے استعمال کرنا ہے اس کا فیصلہ عوام ہی کریں گے رہنما مسلم لیگ ن طاہر شگری
شگر ، ژھے تھنگ عوامی اجتماعی زمین ہے۔ اسے کیسے عوام کی فلاح کے لئے استعمال کرنا ہے اس کا فیصلہ عوام ہی کریں گے رہنما مسلم لیگ ن طاہر شگری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگررہنما مسلم لیگ (ن) شگر طاہر شگری نے کہا ہے کہ ژھے تھنگ عوامی اجتماعی زمین ہے۔ اسے کیسے عوام کی فلاح کے لئے استعمال کرنا ہے اس کا فیصلہ عوام ہی کریں گے۔ عوامی حقوق کی تحفظ ہماری اولین ترجیحات ہیں۔ جی بی لیول پر معاملہ حل کرنے کی کوشش کریں گے اگر جی بی لیول پر حل نہیں ہوتا تو معاملے کو پارٹی قائدین سے مشاورت کر کے وفاق تک لے جاوں گا اور عوامی حقوق تلف ہونے نہیں دوں گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ژھے تھنگ شگر مرہ پی ، توت کھور کے عوام کی اجتماعی ملکیتی رقبہ یے اور اس عوام کا حق ہے اور کسی طرح عوام کی حقوق پر شب و خون مارنے کی اجازت نہیں دیا جاسکتا ۔ عوام خود فیصلہ کریگی کہ اس کو کس طرح عوامی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کرنا ہے۔ انہوں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ژھے تھنگ پر کسی بھی جارحیت سے باز رہے اور عوام کو اپنی مرضی کی مطابق تقسیم کرکے کام کرنے دیں۔ urdu news