وزیر اعلی گلگت بلتستان کا چیف سیکریٹری اور آئی جی کو محرم الحرام میں‌فول پروف سیکورٹی کی ہدایت

وزیر اعلی گلگت بلتستان کا چیف سیکریٹری اور آئی جی کو محرم الحرام میں‌فول پروف سیکورٹی کی ہدایت
urdu news
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ تمام ڈسٹرکٹ او رڈویژنل سطح پر انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی جائے کہ محرم کے حوالے سے وضع شدہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں۔urdu news وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے محرم الحرام کے دوران مجموعی صورتحال کی نگرانی اور رابطہ کاری کیلئے صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں 7رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے جو امن وامان کو یقینی بنانے،انتظامی اقدامات،بھائی چارگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔urdu newsان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نومنتخب صوبائی کابینہ کے پہلا تعارفی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر پارلیمانی کمیٹی کو ہدایت کی کہ متعلقہ محکموں اور اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اورامن وامان کی صورتحال کی نگرانی کرے۔ urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں