اسسٹنٹ کشمنر گلگت اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا امام بارگاہوں‌کا تفصلی دورہ اور سیکیورٹی پلان ترتیب دئے گئے

اسسٹنٹ کشمنر گلگت اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا امام بارگاہوں‌کا تفصلی دورہ اور سیکیورٹی پلان ترتیب دئے گئے
urdu-news
اسسٹنٹ کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے کہا کہ محرم الحرم ہمیں امن و آشتی کا درس دیتا ہے امن و آمان کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام سٹیک ہولڈرز سے قریبی تعاون لے گی، امامیہ کونسل، انجمن اہلسنت والجماعت اور اسماعیلی ریجنل کونسل کے قائدین سے محرم کے دوران پائیدار امن، بھائی چارگی، اتحاد و اتفاق کے فروغ کیلئے رابطہ مہم تیز کیا گیاہے، نومل اور نلتر میں پرامن مجالس کے انعقاد کیلئے اہل تشیع اور اہل سنت کے قائدین سے رابطہ میں ہیں، مجالس سے قبل تمام چوک چوراہوں، داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے، عزاداروں کی حفاظت کے پیش نظر سکیورٹی پلان پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جارہا ہے urdu-news ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مجالس سے قبل مجسٹریٹس کے نگرانی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس اور الرٹ رہیں گے، محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کی ہرگز اجازت نہی دی جائے گی، نوجوان مثبت انداز میں اپنا عقیدت کا اظہار کریں، چونکہ محرم الحرام ہم سب کیلئے عقیدت رکھتا ہے، انہوں نے نومل، بسین، جوٹیال، KIU اور کینٹ تھانوں کے سٹیشن آفیسران کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے سیکٹرز میں حفاظتی انتظامات کو مانیٹر کریں، مشکوک افراد پر نظر رکھیں، لاوارث بیگز اور اشیائے کی موجودگی پر ضلعی انتظامیہ یا پولیس اداروں کو اطلاع دیں۔ اس سے قبل انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں پائیدار امن کے قیام، بھائی چارگی کے فروغ اور پرامن مجالس کے انعقاد کیلئے نومل، نلتر، کونو داس، بسین علی محلہ امام بارگاہ، حسینی امام بارگاہ بسین حسینی محلہ، شوٹی امام بارگاہ، تھوپچار امپھری امام بارگاہ، امپھری پائن، حیدرپورہ، کونوداس، حیدری محلہ نگرل، قزلباش محلہ، خومر یرکوٹ، جوٹیال بالا اور جوٹیال پائن کے امام بارگاہوں کا تفصیلی دورے کے موقع پر محلہ جاتی انجمنوں کے قائدین سے ملاقاتیں کیں، اور مجالس کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدآمد کیلئے گفت و شنید ہوئی، محلہ جاتی ماتمی انجمنوں نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کے جانب سے محرم الحرام میں قیام امن کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔واضح رہے urdu-news 19 جولائی کو محرم الحرام کا باقاعدہ آغاز ہورہا ہے ماتمی انجمنوں نے عقیدت و احترام سے مجالس عزا کیلئے شیڈول مرتب کئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ گزشتہ سالوں کی طرح سال 2023 میں بھی پرامن محرم الحرام کے لئے حفاظتی انتظامات مکمل کئے ہیں بھائی چارگی و ہم آہنگی کے فروغ کیلئے رابطہ مہم تیز کردیا ہے urdu-news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں