گلگت شہر میں‌ گراں فروشوں‌کے خلاف کریک ڈاون، ڈی سی نے خصوصی ٹیمیں‌تشکیل دے دیا

گلگت شہر میں‌ گراں فروشوں‌کے خلاف کریک ڈاون، ڈی سی نے خصوصی ٹیمیں‌تشکیل دے دیا
Urdu news,
گلگت (پ ر) عوامی شکایات پر میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے اتوار کے روز سیکٹر مجسٹریٹ اور بلدیہ فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر میں گوشت فروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون کیا، انہوں نے قانون کی خلاف ورزی اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد قصائیوں پر جرمانے کئے اور موقع پر ہدایات دی کہ وہ محرم الحرام میں گوشت کی مصنوعی قلت کا ماحول نہ بنائیںUrdu news,، عوام کو مہنگا گوشت فروخت کرنے سے باز رہیں، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر لیگل نوٹس کے بعد لائسنس منسوخ بھی کیا جائے گا۔ یاد رہے خو دساختہ مہنگائی سے روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے۔ Urdu news, اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل چھاپہ مارٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کرکے شہر کے چاروں سیکٹرز میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون تیز کرنے کیلئے خصوصی احکامات جاری کردئے ہیں۔ جس کے تحت روزانہ کے بنیادوں پر چھاپہ مار ٹیمیں کاروائیاں جاری ہیں۔ Urdu news,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں