news breaking tv 1740107108084 21

ایڈیشنل ضلع صرف اور صرف عوام کو دربدر کرنے اور بیورو کریسی کو نوازنے کے علاؤہ کچھ نہیں ہم اس کو مسترد کرتے ہیں ۔ اہم ڈبلیو ایم روندو مولانا اسحاق
سکردو ایم ڈبلیو ایم روندو نے ایڈیشنل ضلع کو مسترد کردیا ہے ایم ڈبلیو ایم روندو کے صدر مولانا اسحاق نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایڈیشنل ضلع صرف اور صرف عوام کو دربدر کرنے اور بیورو کریسی کو نوازنے کے علاؤہ کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر او پھر کمشنر عوام کو بیورو کریسی کے ہاتھوں یرغمال رکھنے کی بھونڈی سازش ہے ہم ایسے سازشوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں عوام اب سمجھدار ہو گئے ہیں حکومت کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے یہ کہاں کا قانون ہے ایڈیشنل ضلع بنایا جائے شائد وزیر اعلیٰ اور ان کے پیچھے بیٹھے طاقتوں کو رات کو خواب آیا ہوگا کہ ایڈیشنل ضلع بنایا جائے اور صبح سوچے سمجھے اس کا اعلان کیا گیا ہم ایڈیشنل ضلع کے خلاف تحریک چلائیں گے اور عدالت میں رٹ دائر کریں گے
Urdu news ، Gilgit Baltistan News

50% LikesVS
50% Dislikes

ایڈیشنل ضلع صرف اور صرف عوام کو دربدر کرنے اور بیورو کریسی کو نوازنے کے علاؤہ کچھ نہیں ہم اس کو مسترد کرتے ہیں ۔ اہم ڈبلیو ایم روندو مولانا اسحاق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں