او دیس میرے ، تیری شان پہ صدقے ۔وزیر برہان علی

او دیس میرے ، تیری شان پہ صدقے . ۔وزیر برہان علی
پاکستان بڑی مشکلات اٹھانے کے بعد ہمیں ملا ہے۔اس کی تعمیر میں ہمارے بزرگوں کا لہو شامل ہے۔الحمداللہ!پاکستان اسلام کا ایک مضبوط ترین قلعہ ہے اور اس کی آبیاری ہمارے بزرگوں نے اپنا خون دے کے کیا ہے۔پاکستان نے ہمیشہ اپنے مسلمان ممالک کے حق میں آواز بلند کیا اور ہر محاذ پر دفاع بھی کیا ہے۔اب دشمنانِ اسلام کی نظر میں پاکستان ان کے نشانے میں ہے دشمنانِ اسلام اور صیہونی طاقتیں پاکستان کے خلاف اپنی سازشوں میں مصروف ہے دفاعی محاذ پر پاکستان کے خلاف ایک مضبوط جنگ کا آغاز بھی ہوا،لیکن پاکستان مخالف قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ تمام ہربے،تمام طریقے اپنائے ،لیکن کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ مل سکا۔الحمداللہ! پاکستان اسلام کی آہنی دیوار ہے،جس کو گرانا ناممکن ہے۔جو پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھے گا اُس کی آنکھ نکالنے والے شیر ہر لمحہ تیار بیٹھے ہیں ۔دھرتی کے ان جانبازوں کو ہمارا لاکھوں سلام، جن کے خون کی سرخی سے پاکستان کی مضبوط ریاست ہے۔آفرین ہو ہماری افواجِ پاکستان جن کی بدولت آج ہم عیش وعشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ہماری بہادر افواج ہماری بقاء کی ضامن ہے۔ان کے سینے سے بہتا ہوا لہو ہماری بقا کی علامت ہے۔ہمارے کل کے لیے یہ وردی والے اپنا آج قربان کر رہے ہیں۔یہ وردی والے اپنے والدین,بیوی اور بچوں سے دور ہماری سلامتی اور سکون کے لیے اپنے سینے پہ گولیاں کھاتے ہیں۔اب دشمن کو یہ فکر لاحق یہ،کہ اس فوج کے ہوتے ہوئے ہم پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتےکی انڈین تھینک ٹینکس سروے کے مطابق پاکستان کی اصل طاقت افواجِ پاکستان ہے۔اب دشمنانِ پاکستان،دشمنان اسلام اس نتیجے پر پہنچا ہے،کہ عوام سے افواجِ پاکستان کی محبت کو دور کریں۔ انڈیا اور اس کے حواری اب عوام کے دلوں میں اپنی آرمی کےخلاف غلط غلط افواہیں پھیلا کے اپنا مقصد حاصل کرنے میں لگے ہیں۔انڈیا تھنگز تھینگس جو لاکھوں تنخواہیں لے کے سوشل میڈیا ،یوٹیوب میں پاکستان فوج کے خلاف قسم قسم کا مواد بنا کے سوشل میڈیا میں ڈال رہے ہیں اور اسی طرح وہ منفی مواد فارورڈ ہوتا ہوا ہمارے نوجوانوں کے پاس آ تا ہے۔اور وہ معصوم بچے،جوان بغیر تحقیق کےآگے شیئر کرتے ہیں،جس کا فایدہ پاکستان مخالف قوتوں کو ہوتا ہے۔ہماری بقاء ریاست سے وفاداری میں ہے۔میری اُن تمام بھائی اور بزرگ سے اپیل ہے۔ آئیں ہم سب مل کے یک زبان ہو کے دشمن کو للکاریں اور پاکستان ذندہ باد افوج پاکستان پائندہ باد! کی صدائیں بلند کرے اور دشمن کے ایجنڈے کو پھر سے خاک میں ملائیں ۔
urdu column, column in urdu

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں