SPS کے تحت گلگت بلتستان میں اگلے 6 ماہ میں 4000 اساتذہ کی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔”

گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے SPS کے تحت اگلے 6 ماہ میں 4000 اساتذہ کی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔”

“اساتذہ کی تمام اٹیچمنٹس منسوخ، اپنے متعلقہ سٹیشن پر فوری حاضری دینگے”

ایجوکیشن ریفارمز سٹیرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں بڑے فیصلے

گلگت: وزیراعلی خالد خورشید کے زیر صدارت گلگت بلتستان کے شعبہ تعلیم میں اصلاحات و بہتری کے لئے قائم ایجوکیشن ریفارمز سٹئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس!

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ایجوکیشن ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے میں واضح روڈ میپ اور ویژن کا تعین کر رہے ہیں۔ سٹیئرنگ کمیٹی کا مقصد تعلیم جیسے اہم شعبے کی بہتری کیلئے اہم اصلاحات اور خصوصی اقدامات متعارف کرانا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ اساتذہ کے تمام اٹیچمنٹس کو فوری طور پر کینسل کرکے متعلقہ سٹیشنوں میں حاضری کو یقینی بنائیں۔ سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے صوبائی حکومت سپیشل پے سکیل کے تحت 4 ہزار نئی اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ پر عمل میں لائی جائیں گی۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ ہیلتھ ریفارمز سٹیئرنگ کمیٹی کے ذریعے صحت کے شعبے میں تاریخی اصلاحات متعارف کرائے ہیں جس کے ثمرات عوام کو مل رہے ہیں۔ شعبہ تعلیم میں بھی تاریخی و اہم اصلاحات و اقدامات کیلئے ایجوکیشن سٹیئرنگ کمیٹی بنائی ہے۔ گلگت بلتستان کے تمام بچوں و بچیوں کو مساوی معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کا اہم ویژن و ہدف ہے۔

وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے اساتذہ اور طالب علموں کی ریگولر اسسمنٹ کرائی جائے اور اساتذہ کی کارکردگی کی جانچنے کیلئے خصوصی طریقہ کار متعارف کرایا جائے، اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اور اساتذہ کی ترقیوں کو ان کی کارکردگی سے مشروط کیا جائے گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے شروع کئے جانے والے سکول میل پروگرام کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، جس کی وجہ سے سرکاری سکولوں کی انرولمنٹ میں 25فیصد اضافہ ہواہے، تعلیم کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، اساتذہ اور طالب علموں کے اسسمنٹ اور نظام تعلیم کی بہتری کیلئے کیمبرج کا خصوصی وفد گلگت بلتستان کا دور ہ کررہاہے۔

ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اگلے 6 ماہ میں سپیشل پے سکیل کے تحت میرٹ پر 4ہزار اساتذہ کی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کو ایڈمنسٹریشن بہتر کیلئے دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم خان، صوبائی وزیر صحت حاجی گلبر، صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں