PSL 2024 ، پاکستان سپر لیگ 2024،اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف شاندار سنچری، زلمی کا بابر کیلئے قیمتی تحفہ اعلان

PSL 2024 ، پاکستان سپر لیگ 2024،اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف شاندار سنچری، زلمی کا بابر کیلئے قیمتی تحفہ کا اعلان
رپورٹ، 5 سی این اسپورٹس
PSL 2024، پاکستان سپر لیگ 2024، فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری بنانے پر قیمتی تحفہ دے دیا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے ہرا دیا تھا۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، زلمی کے کپتان بابر اعظم 63 گیندوں پر 111 رنز بنا کر پیچھے رہ گئے بابراعظم کی اننگز میں 2 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم بہترین سنچری بنانے پر قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا۔
سوشل میڈیا پر جاوید آفریدی نے قیمتی گاڑی کی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ اس ماڈل کی گاڑی کو پہلی بار بابر اعظم چلائیں گے جس کی تیاری پاکستان میں ہوئی ہے
PSL 2024, PSL 2024 match update, livescore PSL

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں