حکمرانو، پاکستان کو جینے دو، پاکستان مسلم لیگ کراچی.

حکمرانو، پاکستان کو جینے دو، پاکستان مسلم لیگ کراچی
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا شاہراہ فیصل پر مہنگائی کے خلاف عوامی احتجاج.
Pakistan News, Rulers, let Pakistan live, Pak Muslim League Karachi
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی کا بم پھینک دیا ہے ۔شہبازعبدالجبار
کراچی (5سی این نیوز ویب) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شاہرہ فیصل پر عوامی احتجاج ۔احتجاج شاہراہ فیصل نرسری پر کیا گیا۔کراچی کے صدر شہباز عبدالجبار نے کہا ہےکہ حکومت نے 170 ارب روپے کا ٹیکس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک دیا ہے۔نااہل حکمرانوں کا غریب عوام سے سلوک کسی دشمنی سے کم نہیں ۔عوام کی خدمت کا دعوی کرکےحکومت حاصل کرنے والوں نے غریب عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا ہے ۔آئی ایم ایف کی شرائط نے غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے ۔آئی ایم ایف کی شرائط صرف غریب عوام کےلیے ہیں ۔ جب کہ ملک کی اشرافیہ کو ہر قسم کی آزادی حاصل ہے ۔ غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی سے اشرافیہ کو مراعات دی جارہی ہیں ۔ 22روپے لیٹر پیڑول میں اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم نہیں تو کیا ہے ۔؟ 22 روپے پیٹرول میں اضافہ کرکے ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے ۔ عوام کب تک ان کی نااہلی کی قیمت ادا کریں گے ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ مہنگائی کے خلاف اپنی مہم کو مزید تیز کرے گی ۔اس موقع پر شہبازعبدالجبارنے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حق کےلیے نکلیں اور مہنگائی کے خلاف ہماری مہم کا حصہ بنیں ۔ہمارے عوام احتجاج میں شریک ہوکر حکمرانوں تک اپنا پیغام پہنچائیں ۔
نشرواشاعت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں