صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا، پروین جاوید

صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا، پروین جاوید
Pakistan News, PTI GB government has left no stone unturned to destroy Gilgit-Baltistan, Parveen Javed
تفصیلات کے مطابق گلگت پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری پروین جاوید نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑا ہے وزیراعلیٰ سمیت وزراء مال بناؤ گی پالیسی پر گامزن ہیں جبکہ غریب عوام کو 20 کلو آٹا بھی نہیں مل رہا ہے ۔ پروین جاوید نے کہا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت کی وفاق کے ساتھ دشمنی نے گلگت بلتستان کے عوام کا مالی مسائل میں دھکیل دیا ہے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں عوام آٹا کیلئے خوار ہو رہے ہیں. انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آئے روزگار مسائل پیدا ہو رہے ہیں لوگوں کو ایک وقت کا کھانا بڑا مشکل سے مل رہا ہے حکومت گلگت بلتستان کے پاس اپنے وسائل کچھ بھی نہیں اس کے باوجود وزیراعلیٰ وفاق کے ساتھ ایک نااہل اور چور لیڈر عمران خان کیلئے دشمنی لے رہے ہیں ۔ وفاقی حکومت کو معلوم کے اگر وفاق گلگت بلتستان کو پیسے دے گا تو خالد خورشید ان پسیوں کو عمران خان کی چوکیداری کیلئے استعمال کرینگے ۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت زمان پارک کہ چوکیداری کیلئے گلگت بلتستان اور کشمیر کا بجٹ استعمال ہو رہا ہے ۔ صوبائی حکومت اپنے عوام کو نہ بجلی دے سکتی ہے اور نہ آٹا اس حکومت کو شرم نہیں ہے وزراء اسلام آباد میں رہ کر تنقید گلگت بلتستان کی اپوزیشن پر کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا لہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کو حل نہیں کر سکتی تو وزیراعلیٰ سمیت وزراء کو استعفیٰ دینا ہے۔ پنجاب ، خبیر پختونخواہ میں استعفیٰ دیکر گھر جانے والے گلگت بلتستان میں استعفیٰ کیو نہیں دے رہے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں