گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں نیشنل سکی چیمپئن شپ سمیت رنگارنگ سکی مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔
گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں نیشنل سکی چیمپئن شپ سمیت رنگارنگ سکی مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔
Gilgit Baltistan , Colorful ski competitions including the National Ski Championship have started in Naltar,
پاکستان سکی فیڈریشن اور پاک فضائیہ کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹ میں 30 ویں قومی سکی چیمپئن شپ 17واں شاہ خان سکی کپ اور چھٹی اسنو بورڈنگ چیمپئن شپ کے لئے پاکستان کے چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی 10 ٹیموں کے 93 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ایونٹ کے پہلے روز شاہ خان سکی کپ کے جوائنٹ سلالم کیٹیگری میں پاک فضائیہ کی ٹیم کے کھلاڑی زاہد نے پہلی ، گلگت بلتستان سکاؤٹس کے عباس طاہر نے دوسری اور پاک فضائیہ کے عبیداللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پاک آرمی کے مہتاب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کی اختتامی تقریب 10 فروری کو منعقد ہوگی جس میں مہمان خصوصی فاتح ٹیم میں کپ اور انعامات تقسیم کریں گے۔