ضمنی انتخابات، تینوں صوبوں میں PDM اور پاکستان تحریک انصاف کا کانٹے دار مقابلہ By election in Pakistan PTI vs PDM

پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے کی منظوری کے بعد خالی ہونے والی کے پی کے کی 2 ، پنجاب کی 4 اور سندھ کی 2 سیٹوں پر ضمنی انتخابات شروع

تینوں صوبوں PDM اور موجودہ حکومت کے اتحادی پارٹیز کا پاکستان تحریک انصاف سے کانٹے دار مقابلہ ہوگا، جن میں سے سات سیٹوں پر خود عمران خان لڑ رہے ہیں ہیں جبکہ ایک سیٹ پر مہر بانو قریشی پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑ رہی ہیں۔

کےپی کے حلقے 22 NA مردان میں JUI مولانا قاسم جبکہ چارسدہ حلقہ ا 24 NA سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل خان ولی کو ٹکٹ ملے ہیں ، ان دونوں کی حکومت میں شامل تمام اتحادی پارٹیز نے حمایت کا اعلان کردیا ہے، PDM امیدواروں کا مقابلہ PTI کے چیئرمین عمران خان سے ہوگا۔

پنجاب کی تین سیٹوں عابد شیر علی اور ڈاکٹر شذرہ منصب علی کو پاکستان مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا ہے جن کو PDM ایم کی حمایت بھی حاصل ہے، ان دونوں حلقوں میں مدمقابل عمران خان ہوں گے۔

عمران خان نے اپنے پیغام بھی جاری کر دیں ہیں “تمام حلقوں میں جہاں آج ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ہر فرد نکلے اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کرے۔ مجرموں کے ٹولے سے حقیقی آزادی کا یہ ایک ریفرنڈم ہے۔ ہم پی ڈی ایم، الیکشن کمیشن اور ”نامعلوم افراد“ سب سے نبُرد آزما ہیں۔”

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں