سکردو طوسی پبلک سکول کواردو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ مجموعی طور پر 99.5 فیصد رہا

سکردو طوسی پبلک سکول کواردو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ مجموعی طور پر 99.5 فیصد رہا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
سکردو طوسی پبلک سکول کواردو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ مجموعی طور پر 42 بچوں نے پوزیشن حاصل کیں ان میں سے گیارہ بچوں نے سوفیصد نمبر لے کے پورے سکول میں پہلی جبکہ ایک بچے نے 99.5 فیصد کے ساتھ دوسری اور تین بچوں نے 99.3 فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کے سلسلے میں سکول میں تقریب منعقد ہوئی ۔ جس سے والدین کی نمائیندگی کرتے ہوئے حاجی غلام نبی ہیڈماسٹر گرلز ہائی سکول کواردو نے کہا کہ اس غیرترقی یافتہ علاقہ میں طوسی جیسے ادارے کا قیام، ایم۔ایس ۔سی اور ایم فل لیول کے ٹیچرز کا ادارے میں ہونا خدا کی بڑی نعمت سے کم نہیں ہے۔ اور پرنسپل صاحب جب بھی بلائیں یا ہمارے لائق کوئی بھی کام ذمہ لگائیں گے تو ہم سر بہ سجود ہونے کیلئے تیار ہیں۔طوسی پبلک سکول کے پرنسپل مظاہر حسین شگری نے اپنی تقریر میں کہا کہ والدین اور ٹیچرز کے رابطے اور ہم آہنگی میں ہی بچوں کی ترقی مضمر ہے۔والدین سکول کے ساتھ مربوط رہیں اور ماہانہ پی۔ٹی۔ایم میں ضرور شرکت کریں اس سے بچے کی حوصلہ افزائی، نگرانی اور ٹیچرز کے پرفارمنسس سے آگاہ ہوں گے۔پرنسپل نے مزید بچوں کی پرفارمنسس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ طوسی پبلک سکول کے انتظامیہ اور ٹیچرز نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھا اور اس سال پھر مجموعی طور پر سکول کا رزلٹ ننانوے فیصد رہا پورے سکول میں مجموعی طور پر 42 بچوں نے پوزیشن حاصل کیں ان میں سے گیارہ بچوں نے سوفیصد نمبر لے کے پورے سکول میں پہلی جبکہ ایک بچے نے 99.5 فیصد کے ساتھ دوسری اور تین بچوں نے 99.3 فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کیں۔اورسکول کے تمام پوزیشن ہولڈرز کا رزلٹ 90 فیصد سے زیادہ ہونا سکول کی کوالٹی ایجوکیشن کی علامت ہے۔ طوسی ایجوکیشن سسٹم کی ایم ڈی غلام رسوم میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم کی دو قسمیں ہیں ایک علم ابدان اور دوسرا علم ادیان یعنی ایک علم وہ ہے.جسکا فائدہ صرف ظاہری جسم کا ہوتا ہے اور دوسرا علم وہ جسکا فایدہ انسان کی روح کو ہوتی ہے اور ہمارے معاش،شرے میں صرف علم ابدان کو ترجیح دیتے ہیں اور علم ادیان کی اہمیت نہیں ہے حالانکہ خدا کے نزدیک بھی علم ادیان کی اہمیت زیادہ ہے۔ آخر میں مولانا سر غلام رسول مہر نے خطبہ صدارت میں طوسی ایجوکیشن سسٹم کی ترقی،بچوں کی کامیابی اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاء کی اور بچوں میں انعامات تقسیم کئیے۔
Annual result announced tusi public school skardu

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں