گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں گرینڈ جرگہ
گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔ جس میں گندم سبسڈی ، ریوینیو ایک مٹ 2022 اور دیگر کاروباری اور عوام مسائل پر گفتگو کیا گیا۔ اور بجلی کے نرخوں میں بے جا اضافے کے خلاف 21 اکتوبر سے اتحاد چوک پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان ۔
موجودہ گلگت بلتستان اسمبلی عوامی حقوق کی تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے ۔ اور یہ ایک جعلی اسمبلی ہے جو اسلام آباد کی اشارے پر چل رہی ہے
عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے موجودہ صورت حال پر تفصیلی گفتگو کرنے کے بعد عوامی حقوق کیلئے حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوام ایکشن کمیٹی کے چیئرمین جناب فدا حسین ، بانی چیئرمین احسان ایڈووکیٹ ، سابق چیئرمین سلطان رئیس عوامی ایکشن ورکرز و دیگر نے کہا کہ کہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ یہاں پر ٹیکسز کا نفاذ ، گندم سبسڈی کا خاتمہ اور دیگر کالے قوانین غیر قانونی ہے۔
گلگت بلتستان کے زمینوں اور دیگر قدرتی وسائل پر غیر قانونی لیز پر دیا جا رہا ہے ۔ اور عوام کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔ اپنی دھرتی گلگت بلتستان اجنبی بنانے کے ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے