محکمہ موسمیات کی طرف سے بڑی پیش گوئی، ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سسٹم آگیا۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے بڑی پیش گوئی، ملک میں بارش اور برفباری کا نیا سسٹم آگیا۔
5CN نیوز اسلام آباد۔
کپکپی اور تھرتھراتی سردی کے دوران ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سسٹم داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی بلوچستان میں مغربی ہوائیں داخل ہو رہا ہوں گی جس سے شمالی بلوچستان میں کل اور پرسوں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مری، پوٹھوہار، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
چترال، ملاکنڈ، سوات، کوہستان اور ابٹ آباد میں بھی بادل برسیں گے، ان علاقوں میں بارش سے درجہِ حرارت میں 7 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments