ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی زاکر حسین کا شگر کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ
ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی زاکر حسین کا شگر کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ
شگر( عابد شگری 5 سی این نیوز) ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی زاکر حسین کا شگر کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ ، مستقبل میں حادثات کی صورت میں ابادی کو نقصانات سے بچانے کیلئے سائیٹ کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سکردو ہارون گل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد علی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈی جی GNBDMA نے شگر چھورکاہ ، حشوپی ، الچوڑی ، تسر ، گلاب پور اور وزیر پور میں ندی نالوں میں گزشتہ سالوں میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کاریوں کا جائزہ لیا۔ اور وہاں مستقبل۔میں کسی ناگہانی آفات یا حادثات کی صورت میں انسانی ابادی کو نقصانات سے بچانے کیلئے حفاظتی پشتوں اور دیواروں کی تعمیر کیلئے سائیٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔ گلیشئروں کی پگھلاؤ میں تیزی اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے انسانی ابادی بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔ ان قدرتی آفات کو روکنا انسانی بس کی بات نہیں تاہم ان کو کم سے کم کرنے کیلئے انسانوں کو ماحول دوست اقدامات اٹھانا ہونا گا۔ جنگلات کی کٹاؤ ماحول میں تبدیلی کا سب سے بڑا عنصر ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ان قدرتی حادثات میں انسانی آبادی کو نقصانات سے بچانے کیلئے چھوٹے اور بڑے سکیموں کا اجراء کررہے ہیں جن میں ندی نالوں کے گرد حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور ندی نالوں کی صفائی شامل ہے۔ ان کے دورے کا مقصد ان سکیموں کو بروقت اور صحیح مقامات کا تعین کرنا تھا ۔ تاکہ یہ مناسب مقامات پر لگے ۔
Urdu news, Gilgit baltistan news