لمسہ چھومک روڈ کو جان بوجھ تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے۔ اندرون خانہ من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی تیاری جاری ہے

لمسہ چھومک روڈ کو جان بوجھ تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے۔ اندرون خانہ من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی تیاری جاری ہے خادم حسین دلشاد شگری
رپورٹ 5 سی این نیوز
شگر چیئرمین شہید زاکر میموریل آرگنائزیشن شگر خادم دلشاد نے کہا ہے کہ لمسہ چھومک روڈ کو جان بوجھ تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے۔ اندرون خانہ من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی تیاری جاری یے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی و سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل شگر لمسہ چھومک روڈ گذشتہ آٹھ سالوں سے محکمہ کیلئے معمہ اور سونے کی چڑیا بنا ہوا یے۔ محکمہ کی غلط ڈیزائن اور سروے کی وجہ سے گورنمنٹ کی خرانے کو کروڑوں کا چونا لگا گیا ہے۔ اور مزید عوام کو گورنمنٹ کو چونا لگانے کی تیاری جاری یے۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے غلط ڈیزائننگ اور سروے پر انکوائری کرنے کے بجائے محکمہ اپنے انجینئر کو بچانے کیلئے دوبارہ کڑوروں روپے مردہ سکیم پر لگاکر روڈ کے بجائے موت کا کنواں بنانے کی تیاری کررہے ہیں اور ٹینڈر جو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کررہے ہیں ۔ تاکہ کن پسند ٹھیکیدار کو نواز سکیں ۔ انہوں نے پاک فوج خصوصا فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ وہ دفاعی اہمیت کے حامل اس روڈ میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیکر ا نکوائری کرتے ہوئے نااہل اور کرپٹ عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے اور روڈ کو نئے ڈیزائن کیساتھ تعمیر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
Urdu news, Gilgit baltistan news

50% LikesVS
50% Dislikes

لمسہ چھومک روڈ کو جان بوجھ تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے۔ اندرون خانہ من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کی تیاری جاری ہے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں