پی ایم ڈی نے متعدد علاقوں کے لیے الرٹ جاری ،پاکستان خشک سالی کا خدشہ، پاکستان میں معمول سے 40 فیصد کم بارش ہوئی
پی ایم ڈی نے متعدد علاقوں کے لیے الرٹ جاری ،پاکستان خشک سالی کا خدشہ، پاکستان میں معمول سے 40 فیصد کم بارش ہوئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پی ایم ڈی نے متعدد علاقوں کے لیے الرٹ جاری ،پاکستان خشک سالی کا خدشہ، پاکستان میں معمول سے 40 فیصد کم بارش ہوئی
، پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک کے کچھ حصوں کے لیے خشک سالی کا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں معمول سے کم بارشوں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر حالات خراب ہونے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔یہ 9 دسمبر 2024 کو جاری ہونے والی پہلے ایڈوائزری کے بعد پی ایم ڈی کے مطابق، یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک پورے پاکستان میں معمول سے 40 فیصد کم بارش ہوئی، جس میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ہیں۔ بارشوں کی کمی بالترتیب 52 فیصد، 45 فیصد اور 42 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ خشک سالی خاص طور پر بارش والے علاقوں کو زیادی متاثر کر رہی ہے۔ پنجاب میں اٹک، چکوال، راولپنڈی، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں ہلکی خشک سالی متاثر ہو سکتے ہیں
سندھ میں گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، کراچی، حیدرآباد اور تھرپارکر میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔ جبکہ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں اورماڑہ، خاران، تربت، پنجگور، لسبیلہ، دالبندین اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ پی ایم ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے مہینوں میں خشک سالی کی صورتحال محدود بارشوں اور معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے . جس کی وجہ سے کچھ علاقوں میں درمیانی خشک سالی ہو سکتی ہے۔
پی ایم ڈی نے اسٹیک ہولڈرز اور کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں کسانوں کی حرہنمائی اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے رہنمائی کے لیے PMD کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے اپ ڈیٹ رہیں۔
urdu news, PMD issued alert for several areas, Pakistan drought warning,
گلگت بلتستان میں اخباری صنعت کو درپیش اہم مسائل ، یاسر دانیال صابری