وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے اعلان کردہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی سیٹوں میں اضافے کا معاملہ التوا کا شکار،

urdu news, Gilgit baltistan news

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے اعلان کردہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی سیٹوں میں اضافے کا معاملہ التوا کا شکار،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے 24 اکتوبر کو پنجاب کے دورے کے دوران اعلان کردہ ایم بی بی ایس کے 20 اور بی ڈی سی کے 10 نشستوں میں اضافے کا وعدہ تاحال عملدرآمد کا منتظر ہے۔ اس حوالے سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا، جس کے باعث یہ اعلان محض ہوائی بیان ثابت ہو رہا ہے۔
ترجمان برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، فیض اللہ فراق، نے اس موقع پر عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے پنجاب میڈیکل کالجوں میں نشستوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیگر منصوبوں کی منظوری کی یقین دہانی کروائی تھی۔ تاہم، عوامی اور طلبہ حلقوں میں اس تاخیر پر مایوسی پائی جاتی ہے، اور حکام سے فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
یہ صورتحال وزیر اعلیٰ کی پنجاب حکومت کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے عملی نتائج پر سوالیہ نشان چھوڑ رہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے،
urdu news, Gilgit baltistan news

اسکردو ایکسائز اینڈ انٹی نارکوٹکس کے پولیس جوانوں کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴن، نجی رینٹ کار سروس کے ڈرائیوار سے بھاری مقدار میں چرس برآمد

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر، فاسٹ ٹریک کا دائرہ ملک کے 26 شہروں تک بڑھادیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں