پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز کیا ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز کیا ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
گزشتہ روز دن بھر کیا ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں ۔ دن بھر کی اہم اور تازہ ترین خبریں ۔
1 ۔ اسپین: تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
(2) اسپین کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
(3) ہمارا سفارت خانہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور متاثرین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک ٹیم روانہ کردی ہے، دفتر خارجہ
(4) حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور ختم، پی ٹی آئی کا 2 انکوائری کمیشن بنانے کا مطالبہ
(5) پی ٹی آئی کا چارٹر آف ڈیمانڈ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی: رانا ثناء
(6) حکومت مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، قیدیوں کے نام کمیشن کو دیں گے، صاحبزادہ حامد رضا
(7) قومی اسمبلی اجلاس مسلسل احتجاج کی نذر، اپوزیشن نے ایجنڈے اور وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کر اڑا دیں
(8) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
(9) کرم: بگن جانے والے امدادی قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک
(10) امارات نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر ڈپازٹس کی مدت میں توسیع کردی
(11) عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
(12) دعا ہے عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے، علیمہ خان
(13) بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے، عمران خان
(14) پشاور: آرمی چیف کی موجودگی میں گورنر اور وزیر اعلیٰ کے پی میں تلخ جملوں کے تبادلے کا انکشاف
(15) علی امین گنڈاپور نے ’طاقتور حلقوں‘ سے بیک ڈور رابطوں کی تصدیق کر دی
(16) آرمی چیف سے ملاقات میں اپنا سارا معاملہ ان کے سامنے رکھ دیا، بیرسٹر گوہر کا بیان
(17) پشاور اجلاس میں بیرسٹر گوہر کو بتا دیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت سیاستدانوں سے کریں، سیکورٹی ذرائع
(18) مریم نواز نے سی ایم پنجاب آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کا اجرا کر دیا
(19) 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی تو نہیں روئی، لیکن بچوں کی خوشی دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں: مریم نواز
(20) وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم
(21) ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کیلئے ہمارے 20 لوگوں کو دعوت نامے ملے ہیں: سلمان اکرم
(22) عدالت دیکھنا چاہتی ہے کہ ملٹری ٹرائلز میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا: آئینی بینچ
(23) خیبر وادی تیراہ میں ایک ماہ کے دوران 22 خوارج ہلاک، 18 زخمی
(24) پشاور ہائیکورٹ: علی امین کو تین ہفتوں تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
(25) چین، ملائشیا، سعودیہ اور قطر سمیت 9 ممالک سے مزید 28 پاکستانی بے دخل
(26) دبئی میں تقریری مقابلہ، پاکستان کے وصی شاہ کی 35 ملکوں کے طلبہ میں پہلی پوزیشن
(27) ہری پور میں شیر کا حملہ، شہری جاں بحق، علاقے میں خوف پھیل گیا
(28) الیکشن کمیشن نے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی
(29) کراچی؛ ڈمپر نے بچی سے جینے کا حق چھین لیا، 6 سالہ تانیہ جاں بحق
(30) کراچی: قصبہ اسلامیہ کالونی میں گلے پر تیز دھار چیز لگنے سے بچہ جاں بحق
(31) کے الیکٹرک کی کارکردگی پر نیپرا کی تنقید، بجلی بحران پر بازپرس، لائسنس منسوخی کی تجویز
(32) وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت قرضہ رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے کی ہدایت کردی
(33) ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے ہے
(34) مریم نواز کی فیک تصاویر، 8 ملزمان گرفتار، ملزمان سے شہباز گل اور عمران ریاض کا بھیجا گیا مواد برآمد ہوا، ایف آئی اے
(35) پشاور؛ سی این جی اسٹیشن 19 جنوری تک بند کردیے گئے
(36) زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر 16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
(37) پنجاب یونیورسٹی کی اراضی پر 50 سال بعد قبضہ ختم، متعدد مکانات مسمار کر دیے گئے
(38) وفاقی حکومت کا نادرا کی ویب سائٹ بند، موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
(39) حکومت اور اپوزیشن یک زبان، اراکین پارلیمنٹ کا اپنی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ
(40) کراچی: 5 مبینہ لاپتہ بچوں میں سے 2 بازیاب، 3 تاحال لاپتہ، میٹروول سے لاپتا دو کمسن سگے بھائی کیماڑی سے بازیاب
(41) کراچی اور دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے درمیان فیڈر سروس کا آغاز
(42) کراچی میں گل احمد آئیڈیاز کے سب سے بڑے فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح
(43) پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ زخمی ہوگئے
(44) کراچی میں جمعہ اور ہفتے کو تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی
پاکستان میں تیز رفتار انٹرنیٹ ، اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ ورک کس طرح کام کرے گا
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ، 15 ماہ میںہزاروں شہید ہو گئے.غزہ میں جنگ کا خاتمہ
Urdu news, Pakistan, highlights of important news