شگر میں دریائی بندھ کی میگا پروجیکٹ کا سہرا فرزند شگر انجینئر حسین شگری اور عمران ندیم کو جاتا ہے، چیئرمین شہید زاکر میموریل آرگنائزیشن شگر خادم دلشاد
شگر میں دریائی بندھ کی میگا پروجیکٹ کا سہرا فرزند شگر انجینئر حسین شگری اور عمران ندیم کو جاتا ہے، چیئرمین شہید زاکر میموریل آرگنائزیشن شگر خادم دلشاد
شگر چیئرمین شہد زاکر میموریل آرگنائزیشن شگر خادم دلشاد نے کہا ہے کہ شگر میں دریائی بندھ کی میگا پروجیکٹ کا سہرا فرزند شگر انجینئر حسین شگری اور عمران ندیم کو جاتا ہے ۔ جن کی کوششوں سے فکڈ کمیشن اور واٹر منیجمنٹ سے دریائی کٹاؤ روکنے کیلئے فنڈز منظور ہوا۔ تاہم الیکشن سے قبل عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے کریڈٹ مافیا سرگرم ہوکر سروے کرنے میں مصروف یے۔ یہ فنڈز کسی اے ڈی پی کا نہیں بلکہ فرزند شگر انجینئر حسین شگری نے پرپوزل بناکر فلڈ کمیشن میں جمع کرایا تھا جس کیلئے انہوں نے بڑی محنت کیا تھا ۔ اور عمران ندیم نے بحیثیت چیئرمین ریڈ کریسنٹ فنڈز جو منظور کرانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔ اس میں لیکن کریڈٹ مافیا کا کوئی کردار نہیں لیکن عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے سروے کے نام سے ڈرامہ رچا کر اپنے اے ڈی پی شو کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اتنا بیوقوف نہیں جن کو ان چیزوں کا علم نہ ہو ۔ شگر کے عوام انجینئر حسین شگری اور عمران ندیم کے مشکور ہیں جنہوں نے عوام کی بے لوث خدمت کو اپنا شیوہ بنایا ہے اور کریڈٹ لینے کے بجائے عوام۔کی خدمات کو فریضہ سمجھا ۔
urdu news, Gilgit baltistan news