یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام شگر میں تقریب کا انعقاد،
یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام شگر میں تقریب کا انعقاد،
Supporter of Muslim legue Shigar organized an event in the name of Yom e Takbeer
یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام شگر میں تقریب کا انعقاد، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طاہر شگری ، حسن شگری اور دیگر نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں سب سے اہم دن یے۔ آج کے ہی دن سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے امریکہ اور مغربی دنیا کی شدید دباؤ کے باجود چھ ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستان کا ناقابل تسخیر ایٹمی قوت بنا دیا۔ اور پاکستان کو اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ آج دشمن ہمارے ایٹمی قوت کی وجہ سے پریشان ہے اور خوف زدہ ہے۔ اگر اس وقت میاں نواز شریف نے امریکی دباؤ میں آکر اینٹی دھماکہ نہ کیا ہوتا تو دشمن ہمیں ناکوں چنا چبا دیتے۔ آج ہماری دشمن ہماری اینٹی طاقت کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہے۔ اس موقع مسلم لیگ (ن) ضلع شگر کے سینئر رہنما ن لیگ طاہر شگری مرکزی سیکرٹریٹ PMLN شگر کے رہنماوں نے یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا مانگا گیا۔