گورنمنٹ ہائی اسکول سیسکوشگر میں جشن آزادی اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب

یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر گورنمنٹ ہائی اسکول سیسکوشگر میں دارالابلاغ والارشاد پاکستان کے تعاون سے کرکٹ، ریس، رسہ کشی، تقریری مقابلہ اور آرٹ کا مقابلہ ہوا۔ جشن آزادی اسپورٹس ویک کی اختتامی تقریب بوائز ہائی اسکول سیسکو کے گراونڈ میں منعقد ہوئی۔ جس میں اساتذہ کرام ، طلباء، اسپورٹس مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں سمیت علاقے کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ علی رضا صالحی نے کہا کہ یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان ہے. یہ وہ دن ہے جس دن ہمارے بزرگوں نے قربانی دیکر ڈوگرہ راج سے خطۂ جنت نظیر گلگت بلتستان کو آزاد کراکے ہمارے حوالے کر دیا،اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم اس خطے کی حفاظت اور تعمیر وترقی کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ طلباء اور نوجوان ہی وطن عزیز کے معمار اور روشن ستارے ہیں.انہوں نے اسپورٹس ویک کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتا ہے. نئی نسل کی روحانی، ،اخلاقی، اور دینی و دنیوی تعلیم تربیت کے ساتھ ساتھ جسمانی تربیت یعنی ورزش بھی بہت ضروری ہے، اگر ورزش نہ ہو تو انسان کے اعضاء آہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑ دیتےہیں اسلئے جسمانی ورزش بہت ضروری ہے.
ہیڈ ماسٹر مولانا محمد حسن کریمی نےخطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے ان عظیم مجاہدوں جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے ہمیں جنت نظیر خطۂ گلگت بلتستان آزاد کرکے دیا کو خراج تحسین پیش کیا.اور جشن آزادی کے ان ہیروز کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ کن حالات اور مشکلات کا مقابلہ کرکے انہوں نےکامیابی اور آزادی حاصل کی ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے ہر سال کی طرح اس سال بھی دارالابلاغ والارشاد پاکستان کی جانب سے اسپورٹس ویک کےانعقاد کیلئے اسپانسر/تعاون کرنے پر ادارہ کے سربراہ قبلہ شیخ جواد نوری صاحب اور دیگر اراکین کا خصوصی شکریہ ادا کیااور ان کے حق میں دعا کی آخر میں کرکٹ، رسہ کشی، دوڑ اور دیگر مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کو ٹرافی، کپ اور نقد انعامات سے نوازا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں