گلگت بلتستان کی اہم ترین خبریں ۔

گلگت بلتستان کی اہم ترین خبریں ۔
گلگت ۔
ایکشن کمیٹی کی گلگت شہر میں احتجاجی ریلی تیسرے روز رہا جاری ۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ اسمبلی کو ختم کر کے اس پر جو اخراجات ا رہے وہ عوام پر خرچ کیا جائے۔
چیف کورٹ گلگت بلتستان نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو فوری جوائنٹ کرانے کا حکم دے دیا ۔ اور وزیر اعلیٰ کے نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے
اسکردو۔
اسکردو ، شگر اور کھرمنگ میں ٹیکس اور گندم کی عدم دستیابی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ اور عوام کی کیثر تعداد نے شرکت کیں ۔
گانچھے ۔
4 ماہ سے لاپتہ لڑکی بازیاب لڑکی کی ماں نے داماد پر مقدمہ درج کرا دیا۔ لڑکی اسلام آباد سے بازیابی کے بعد آج اسکردو عدالت میں پیش کریں گے ۔
بلتستان میں شدید برفباری سے موسم سرد، بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ۔ لوگوں کو شدید مشکلات ، برفباری زیادہ ہونے وجہ سے بالائی علاقوں میں خوراک اور ادویات کی ترسیل معطل ، سب سے زیادہ برفباری شگر کے آخری گاؤں ارندو میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔جہاں دو فٹ برف پڑ چکی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں