گلگت بلتستان کا سال 2023-24 کیلئے 18 ارب خسارے کے ساتھ 116 ارب 15 کروڈ کا بجٹ پیش

گلگت بلتستان کا سال 2023-24 کیلئے 18 ارب خسارے کے ساتھ 116 ارب 15 کروڈ کا بجٹ پیش

گلگت: گلگت بلتستان کا سال 2023-24 کیلئے 18 ارب خسارے کے ساتھ 116 ارب 15 کروڈ کا بجٹ پیش

گلگت: اگلے مالی سال کے لئے کل غیر ترقیاتی میزانیہ 74 ارب روپے ہے، جاوید منوا

گلگت: وفاقی گرانٹ کی مد میں 51ارب روپے رکھے گئے ہیں، وزیر خزانہ جاوید منوا

گلگت: مقامی ریونیو یا محاصل کی مد میں سال2023-24میں 5ارب روپے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے، جاوید منوا

گلگت: بجٹ خسارے کا تخمینہ 18ارب روپے ہے، وزیر خزانہ

گلگت:مالی سال کے لئے ڈیولپمنٹ (ترقیاتی) سکیمز کی مد میں 28ارب 45کروڑ روپے مختص کیے جا چکے ہیں، جاوید منوا

گلگت نئے منصوبوں اور پہلے سے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام ADPکا حجم 19ارب پچاس کروڑ روپے ہے،جاوید منوا

گلگت:فارن ایکسچینج یا Remittancesکی مد میں ایک ارب روپے موصول ہونے کی توقع ہے، جاوید منوا

گلگت :مالی سال کے لئے وفاق کی جانب سے PSDPکی مد میں مختلف اہم منصوبوں کے لئے7ارب 95 کروڑ روپے مختص کر دئے گئے ہیں، جاوید منوا

گلگت : گندم کی خریداری کی مد میں خرچ ہونے والی رقم کا تخمینہ 13ارب 70کروڑ روپے لگایا گیا ہے،جاوید منوا

گلگت: 10ارب 50کروڑ روپے وفاق سے سبسٖڈی کی مد میں موصول ہونگے اور گندم کی زر فروخت سے 3ارب 20کروڑ روپے حاصل کئے جائیں گے،جاوید منوا

گلگت:شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت نے کئی اہم اہداف مقرر کئے ہیں، جاوید منوا

گلگت: سکولوں میں IT کی تعلیم کے فروغ کے لئے مختلف مرحلوں میں 1000 آئی ٹی اساتذہ بھرتی کئے جانے کے لئے آئندہ بجٹ میں 35 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، بجٹ اجلاس

گلگت:گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں میں Missing Facilities کو پورا کرنے کے 15کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے

گلگت: سکولوں اور کالجوں میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے

گلگت:Education Tech Citiesکے قیام کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے

گلگت: High impact Training Programs کے انعقاد کے لئے 5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے

گلگت:گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے لئے 40 کروڑ روپے

گلگت:مریضوں کو کھانے کی فراہمی کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے

گلگت بلتستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو فعال بنانے کے لئے 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے

گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں ماہر امراض صحت کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 40 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے

گلگت:زراعت حیوانات و ماہی پروری زراعت، حیوانات اور ماہی پروری کے شعبے کے فروغ کے لئے 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے

گلگت:خواتین کی سفری سہولیات کو بہتر بنانے کے لئےPink Bus Initiative کے تحت 5 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے

گلگت:سرکاری ملازمین کی سکیل 1 تا 16 کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف کی صورت میں 35فیصد اضافے کی تجویز ہے

گلگت:سکیل 17 سے اوپر کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف کی صورت میں 30 فیصد اضافے کی تجویز ہے

گلگت:ملازمین کے تمام Allowances جو جاری بنیادی تنخواہ پر لاگو ہیں ان کو یکم جولائی 2023 سے منجمد کرنے کی تجویز ہے

گلگت: معذوریوں سے متاثرہ افراد کے لئے اس سال بجٹ میں Special Conveyance Allowance میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔

گلگت:تمام ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ سے ہر قسم کی گاڑیوں ماسوائے سکول بس اورایمبولنس کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

گلگت:ملازمین کے سرکاری اخراجات پر غیر ملکی و ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے

گلگت:پرتعیش سرکاری تقریبات پر مکمل پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

گلگت:سرکاری گاڑیوں کے بے جاء استعمال کے سد باب کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
گلگت: تعلیم کیلئے بجٹ کا کل 7 فیصد رکھا گیا ہے

گلگت: تعلیم کیلئے 2 ارب 40 کروڑ 89 لاکھ روپے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں