گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ےتیار ہے.

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار ہے.
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان (تمغہ شجاعت) نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے مذید کہا ہے کہ خطے میں پہلی بار بلدیاتی نظام قائم ہونے جا رہا ہے اور انتخابات کے انعقاد سے خطے کی تعمیر وترقی کا عمل مزید بہتری کی جانب بڑھ سکے۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مختلف اداروں سے 13 سو افراد پر مشتمل تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جس کے تحت ڈور ٹو ڈور ویری فیکیشن کے عمل کا پورے گلگت بلتستان میں آغاز ہوچکا ہے اور ٹریننگ فیز مکمل ہوگیا ہے،گلگت بلتستان کے تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان سے اپیل ہے کہ اس انتہائی اہم قومی فرائض کی انجام دہی میں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے ساتھ مکمل تعاون کر یں تا کہ آئندہ آمدہ الیکشن کو صاف شفاف اور بہتر بنانے میں انتخابی فہرستوں میں کوئی غلطی نہ رہ جائے ۔صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے انتخابی فہرستوں کا درست ہونا از بس ضروری ہے ۔ان کا مذید کہنا ہے کہ 15 سالوں سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے ہیں اب جبکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونگے اور عوام کو ان کا حق صحیح معنوں میں مل سکے۔بلدیاتی انتخابات سے جمہوری ادارے مزید مضبوط ہونگے اور علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں بلدیاتی ادارے جمہوری نظام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں