گلگت بلتستان بھر سےآج کی شہ سرخیاں

ٹکرز ۔۔۔شہاب الدین غوری

چلاس: بابوسر جھلکڈ ٹریفک کے لئے 12 جون چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔

چلاس: سیاحوں اور مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ہدایات اور SOP’s پر عملدرآمد کے لئے متعلقہ حکام کو 11 جون صبح نو بجے سے ڈیوٹی پر مامور ہونے کی ہدایت

چلاس: کمشنر دیامر استور ڈیویژن ڈاکٹر التمش جنجوعہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

چلاس: بابوسر ٹاپ اور زیرو پوائنٹ پر جوائنٹ چیک پوسٹ قائم کرنے کی ہدایت

نوٹیفکیشن

چلاس: بابوسر روڈ پر HTV گاڑیوں کی سفر پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت

نوٹیفکیشن

چلاس: بابوسر میں ریسکیو 1122 کا کیمپ قائم کرنے کی ہدایت
نوٹیفکیشن

شگر
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے شگر میں دوسری فصل کی کاشت کے لیے علاقے کے عماٸدین اور نمبرداروں سے مشاورت کرکے جانوروں کی آزاد چراٸی پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔ شگر کے نمبرداروں اور معزیزین سے  گفتگو میں کہا کہ ایک وقت تھا شگر کے لوگ بلتستان کے دوسرے علاقوں کو گندم اور دیگر خوراک سپلاٸی کرتے تھے لیکن آج یہاں خوراک کا بحران ہے آٸے روز گندم اور آٹے کی ایشو پر درخواستیں آتے ہیں جو کہ افسوس کا مقام ہے شگر میں پانی اور زرخیز زمین کی کوٸی کمی نہیں بات صرف یہ ہے کہ لوگوں نے محنت کرنا چھوڑ دیا ہے ہزاروں کنال زرخیز زمین ایک فصل اٹھانے کے بعد خالی چھوڑ دیتے ہیں حالانکہ دوسری فصل کاشت کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ دوسری فصل کی کاشت میں سب سے بڑی رکاوٹ جانوروں کی آزاد چراٸی ہے لوگ ستمبر کے آخر میں جانوروں کو آزاد چھوڑ دیتے ہیں جس سے کھڑی فصلیں تباہ ہوجاتی ہیں مضبوط باغات کو بھی توڑ دیتے ہیں لہٰذا نمبرداروں اور علاقے کے بڑوں کو اس سلسلے میں کام کرنا ہوگا ضلعی انتظامیہ آزاد چراٸی کو روکنے کے لیے گاوں کے نمبرداروں اور بڑوں سے مشاورت کرکے اس پر پابندی لگاٸیں گے یہاں کی رویتی نظام کی بحالی اور مضبوطی کے لیے پولیس اور مجسٹریٹ کے ذریعے مدد کریں گے اس کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شگر کو اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے اس عمل کے لیے کیٹل ٹریس پاس ایکٹ بھی موجود ہے اس پر عملدر آمد کرکے جانوروں کے آزاد چھوڑنے پر پابندی لگایا جا سکتا ہے اس عمل سے دوسری فصل کی کاشت میں آسانی پیدا ہوگی اسطرح شگر خوراک میں دوبارہ خود کفیل ہوسکتا ہے۔

شگر
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے ایس ایس پی شگر عبدالرٶف کے ہمراہ مرہ پی رنگا میں دریاٸی کٹاٶ سے متاثرہ ایریا کا دورہ کیا اس موقع پر انجینیٸر ریاض، ماسٹر موسٰی اور اشرف ایڈووکیٹ سمیت دیگر سرکردگان موجود تھے انجینیٸر ریاض نے ڈی سی شگر کو دریاٸی کٹاٶ سے پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کرتے ہوٸے حفاظتی اقدامات کے لیے درخواست کی جس پر ڈی سی شگر نے کہا کہ کٹاو کو روکنے کے لیے بند کی تعمیر اور دریاٸی رخ موڑنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے متعلقہ فورم سے رساٸی کرکے سکیم منظور کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اس کے علاوہ فوری نقصان سے حفاظت کے لیے اسسٹنٹ کمشنر شگر اور اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر ڈی ڈی ایم اے شگر کو گیبیٸن واٸر فراہم کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام فوری طورپر اپنی مدد آپ حفاظتی بند تعمیر کرسکے۔ عماٸدین مرہ پی نے ڈی سی شگر اور ایس ایس پی شگر کا وزٹ پر شکریہ ادا کیا اور توقع کا اظہار کیا کہ حفاظتی اقدامات کے لیے آپ ہر ممکن کوشش کریں گے۔

شگر(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے شگر کے دور افتادہ یونین کونسل نر کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ڈی ڈی ایجوکیشن ذوالفقار علی اور یہاں کے سکولوں کا متعلقہ ڈی ڈی او ناصر حسین بھی موجود تھے ڈی سی شگر نے موضع نر اور غوڑو کے تمام سکولوں، ڈسپنسیریز اور دیگر ضروری جگہوں کا دورہ کیا یہاں کے سکولوں بالخصوص غوڑو کے سکولوں کے مساٸل دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا ان کے ایشوز کو حل کرنے کے لیے ڈی ڈی ایجوکیشن کو فوری اقدامات اٹھانے اور پیپر ورک مکمل کرنے کا حکم دیا سڑکوں کی مرمت کے لیے تحصیلدار ہیڈکوارٹر اور پٹوری حلقہ کو ہدایت جاری کی کہ بلیڈ ٹریکٹرلے جا کر سڑک کی ضروری جگہوں کو ہموار اور وسیع کیا جاٸے نر کے مقامی لوگوں کی شکایت پر محکمہ برقیات کے حکام کو سڑک کے کنارے موجود بجلی کے ٹرانسفرمر کو اوپر اٹھانے کا حکم دیا تاکہ یہاں کے لوگ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہ سکے ڈی سی شگر نے عماٸدین نر غوڑو سے وعدہ کیا کہ وہ وقتاً فوقتاً یہاں کا دورہ کرتا رہوں گا تمام عماٸدین اور دیگر عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں