گلگت۔انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان اور نسٹ کے اشتراک سے *آئی ٹی ٹیک انکلیو نسٹ بلاک* قائم۔

گلگت۔انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان اور نسٹ کے اشتراک سے *آئی ٹی ٹیک انکلیو نسٹ بلاک* قائم۔

With the collaboration of NUST , IT Department Gilgit Established ” IT Tech Inclue Institute Block ”

چیف سیکریثری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے گلگت کیمپس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
اس موقع پر سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات ضمیر عباس نے اس حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ڈیٹا سائنس بلاک چین سمیت تمام سیکشنز اور کلاسسز کا بھی جائزہ لیا۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر اپنے گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان حکومت ایجوکیشنل ٹیکنالوجی اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔خطے کے طلباء کیلئے ہائی اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹریننگ بہت ضروری تھا،جس کیلئے گلگت اور سکردو میں کیمپسز قائم کیئے جاچکے ہیں۔اس طرز کا شاندار ٹیکنالوجی طرز کا نظام پورے پاکستان میں کہیں پر بھی موجود نہیں ہے،جو صرف گلگت بلتستان میں قائم کیا گیا ہے اور یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور بہترین قدم ہے، انشاء اللہ مستقبل میں بھی اس طرز کے مذید پیکیجز اور ٹریننگ کورسز گلگت بلتستان کے بچوں کیلئے متعارف کرائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مہینے جولائی میں گلگت بلتستان میں پاکستان کا پہلا جی بی سمر کیمپ شروع کرنے جارہے ہیں،جس میں آئی ٹی بوٹ کیمپس، انٹرپنیوشپ بوٹ کیمس،ہیلتھ بوٹ کیمپس،مائنڈ گیمز کیمپ، بینکنگ، میتھمیٹکل، فنانشل لٹریسی، ودیگر ٹیکنالوجی سے متعلق کیمپس کا انعقاد کریں گے،جہاں پر بچوں کو ٹیکنالوجی سکلز سکھانے کیلئے ملک بھر سے مختلف شعبہ جات کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات ضمیر عباس نے کہا اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے جی بی کے یوتھ کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے آگاہی دینے کے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں تاکہ یوتھ دور جدید کے مختلف چیلنجز کا با آسانی مقابلہ کر سکیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نسٹ کے ساتھ ایم او یوز بھی سائن ہوئے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ یوتھ کو ٹیسٹ کے مرحلے سے گزار کر اس ٹریننگ سیشنز میں شامل کریں اور اگلے بدھ سے اس حوالے سے ہونے والے امتحانوں میں یوتھ حصہ لیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ گلگت بلتستان کے زیادہ سے زیادہ بچے ڈیٹا سائنسسز،بلاک چین و دیگر ٹیکنالوجیز سے مستفید ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں