کھرمنگ میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانےکے لیے ڈپٹی کمشنر محمد جعفر کی صدارت میں اجلاس

کھرمنگ میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانےکے لیے ڈپٹی کمشنر محمد جعفر کی صدارت میں اجلاس
کھرمنگ میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانےکے ڈی سی آفس کھرمنگ میں ڈپٹی کمشنر محمد جعفر کی صدارت میں ایک میٹینگ
رپورٹ 5CN نیوز
تفصیلات کے مطابق کھرمنگ میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانےکے ڈی سی آفس کھرمنگ میں ڈپٹی کمشنر محمد جعفر کی صدارت میں ایک میٹینگ منعقد ہوئی جس میں سابق ڈی ڈی ایجوکیشن غلام محمد حیدری اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی
ڈپٹی کمشنر محمد جعفر نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ انڈس ایجوکیشنل اینڈ ڈیویلپمینٹ پروگرام کی زیر نگرانی طلباء کے لیے بہتر تعلیمی رہنمائی کے لیے ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے کھرمنگ کے نویں اور دسویں کلاس کے طلباء کی بہتر تعلیمی رہنمائی کے لیے طولتی کھرمنگ میں ایک ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ہاسٹل کے قیام کا مقصد علاقےمیں معیاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے
اس موقع پر سابق ڈی ڈی ایجوکیشن غلام محمد حامدی نے تفصیلی بریفینگ دیتے ہو ئے کہا ہاسٹل میں بہتریں رہائش ہوگا ماہر اساتذہ کرام کی سال بھر رہنمائی اور نگرانی میں رہنے کے ساتھ ساتھ تعلیم میں معاونت کے لیے کوچنگ کا بندوبست و مفت قیام و طعام کا بندوبست بھی ہو گا اس کے علاوہ دینی ماحول اور اخلاقی تربیت کے ساتھ ورزش اور کھیلوں کے لیے بھی بہتریں سہولت درکار ہوں گے اس سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے ماہرین تعلیم سے مشاورت جاری ہے آخر میں انڈس ایجوکیشنل اینڈ ڈیویلپمینٹ پروگرام کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایڈمینسٹریشن کھرمنگ اور خاص کر ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کا شکریہ ادا کیا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں