ڈپٹی کمشنر شگر کیپٹن ریٹاٸرڈ شہریار شیرازی نے ضلع شگر میں سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی 2022 کا نہایت خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہونے پر تمام کردار ادا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا

ڈی سی آفس شگر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ۔دنیا کے بلند ترین سرد اور بلند ترین صحرا سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی 2022 جوکہ 14 تا 16 اکتوبر بڑے دھوم دھام کے ساتھ جاری رہی کا کل رات تقسیم انعامات کی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اس ایونٹ میں سو سے زاٸد مرد و عورت جیب ریسرز جسمیں ملکی و غیر ملکی نامور ڈراٸیورز شامل تھے نے حصہ لیا اس کے علاوہ روایتی و علاقاٸی کھیل بھی اس ایونٹ کا حصہ تھے شاٸقین خوب لطف اندوز ہوٸے سوشل و دیگر میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں دیکھا گیا۔ اتنی بڑی ایونٹ کا انعقاد پہلی بار ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن شگر نے کیا جو کہ ایک بڑا اعزاز ہے اس سے پہلے تین ایڈیشن ڈویژنل سطح پر منایا گیا ڈی سی شگر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اس ایونٹ کی خوش اسلوبی سے مکمل ہونے کا سہرا میں اپنی دن رات محنت کرنے والے ورکنگ ٹیم کو دیتا ہوں جس میں شگر کے تمام محکموں کے سربراہان اور ماتحت عملے شامل ہیں جنہوں نے ایونٹ کی کامیابی کے لیے بے لوث سروس دی اور اس کو کامیاب بنایا انہوں نے کہا کہ کمشنر بلتستان شجاع عالم اور ڈپٹی کمشنر سکردو کریم داد چغتاٸی کی تعاون کے بغیر اس ایونٹ کا اس قدر کامیابی سے انعقاد ممکن نہیں تھا ان کی قدم بہ قدم مشورے اور تعاون شامل رہی ان کا بھی نہایت مشکور و ممنون ہوں کمشنر بلتستان نے چوبیس گھنٹہ تمام سرگرمیوں کا خود نگرانی کی ہر لمحہ مشاورت جاری رکھی ہر قسم کا تعاون کیا ذاتی طور پر تمام ساٸیٹس کا وزٹ کیا ڈی سی شگر نے شگر کے عوام کی طرفسے کمشنر بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ضلع سکردو شگر کا ہمسایہ ضلع کی حیثیت سے کافی چیزیں جو شگر میں حاصل نہیں تھی فراہم کیا سکردو کے عوام کاحصہ بھی اس ایونٹ کی کامیابی میں شامل ہے پریس کلب سکردو اور پریس کلب شگر کے ممبران کا بھی تہ دل سے ممنون ہوں انہوں نے دن رات جاگ کر لمحہ بہ لمحہ کوریج کیا اور پوری دنیا کو دکھا دیا۔ ڈی سی شگر نے شگر کے عوام، علما ٕ، عماٸدین، اور سیاسی شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہایت نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور انتظامیہ کے دستراز بنے ڈی سی شگر نے امید ظاہر کی کہ اگر تمام سٹیک ہولڈرز اسی جوش و جذبے کے ساتھ آٸندہ بھی کوشش کرے تو یہ ایونٹ آٸندہ بین الاقوامی سطح کا ایونٹ بن جاٸے اور بلتستان میں معاشی انقلاب لاٸے گا۔ آخر میں انہوں نے تمام سٹیک ہولڈر کو مبارک باد دی اور ایک دفعہ پھر سب کا شکریہ ادا کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں