ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی کی زیر صدارت عباس ٹاؤن الڈینگ میں آٹے کی کمی کے حوالے سے اجلاس

سکردو: ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی کی زیر صدارت عباس ٹاؤن الڈینگ میں آٹے کی کمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں عمائدین عباس ٹاؤن اور محکمہ خوراک کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عباس ٹاؤن میں آبادی کے حساب سے کم آٹا ایشو کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عباس ٹاؤن کے عمائدین اور محکمہ خوراک کی جانب سے پیش کئے جانے والی ڈیٹا میں کافی فرق آ رہا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کے نمائندہ، محکمہ خوراک، عمائدین اور متعلقہ ڈیلر مل کر عباس ٹاؤن کا ڈیٹا مرتب کرکے اگلے تین دنوں کے اندر آفس ہذا میں جمع کریں۔ اور اس ڈیٹا پر تمام سٹیک ہولڈرز کے دستخط ہونا ضروری ہے۔ پھر ڈیٹا کے مطابق جتنا آٹا عباس ٹاؤن کے لئے بنتا ہے اسی حساب سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تاکہ عوام الناس میں جو تشویش اور تحفظات ہے اسے باہمی مشاورت سے دور کیا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں