ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان کی زیر صدارت اراکین امن کمیٹی اور محکمہ جات کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس .

ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان کی زیر صدارت اراکین امن کمیٹی اور محکمہ جات کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس .

اجلاس میں ایس ایس پی استور محمد شرین,اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس, ایگزکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ , ایگزیکٹیو انجیںنئر محکمہ پانی وبجلی انجینئر ابرار حسین, ڈی ایف او زاہداللہ سمیت اراکین امن کمیٹی اور ضلعی محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان نے کہا کہ سرکاری محکمہ جات کے سربراہان اپنی زمہ داریوں کو بطریق احسن نبھائیں اور بھر پور کوشش کریں کہ عوام الناس کے روزمرہ کام متاثر نہ ہوں وقت پر عوامی کام انجام دیں. انہوں نے کہا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے ساتھ اپنے محکموں سے متعلق ترقیاتی سکیموں کی بھی نگرانی کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں کام تعطل کا شکار نہ ہو. اجلاس کے دوران اراکین امن کمیٹی کے سوال پر ڈپٹی کمشنر استور نے سول سپلائی آفیسر استور کے ہدایت کہ کہ وہ ہیڈکوارٹر سے ملحقہ آبادی کو ایک روز میں گندم ایشو کریں تاکہ عوام میں پائی جانے والی بےچینی کا خاتمہ ہو. ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان نے ایکسن محکمہ تعمیرات عامہ استور کو ہدایت کی کہ وہ راما روڑ سے فوری طور پر ملبہ ہٹانے کا بندوبست کریں تاکہ کہ گاڑیوں کے گزرنے میں دشواری پیدا نہ ہو. اجلاس کے دوران استور میں پیش انے والے چوری کی وردات پر اراکین امن کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا جس پر فیصلہ کیا گیا کہ پولیس رات کے وقت گشت میں اضافہ کیا جاۓ اور فوری طور پر چوکیدار کا بندوبست کیا جاۓ تاکہ چوری کی ورداتوں کی روک تھام کیا جاسکے.

جاری کردہ
از دفتر ڈپٹی کمشنر استور
مورخہ 8 جون 2023
شعبہ تعلقات عامہ
ضلعی انتظامیہ استور

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں