پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، نوجوان بلند خواب دیکھیں اور انہیں حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں: ڈاکٹر ضیاء بتول

پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، نوجوان بلند خواب دیکھیں اور انہیں حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں: ڈاکٹر ضیاء بتول

(پ، ر) اسلام آباد 15جون 2023ء

دی ایمز اسکول اینڈ کالج اسلام آباد کے نئے وسیع و عریض اسپورٹس گراونڈ کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ICT-PEIRA کی چیئر پرسن محترمہ ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج میں ایمز کے طالب علموں کی آنکھوں میں ایک ایسی چمک دیکھ رہی ہوں جو مجھے بہت پُر اُمید کر رہی ہے۔ محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے طالب علموں کو تاکید کی وہ بلند خواب دیکھیں اور انہیں پورا کرنے کے لئے جدوجہد کریں۔
چئیرپرسن پیرا نے زونل صدر پرائیویٹ ایجوکیشنل سوسائٹی راجہ خالد کی موجودگی میں اعلان کیا کہ وہ زون میں موجود تمام غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کروانے میں پیرا کے ساتھ تعاون کریں۔ محترمہ ڈاکٹر ضیاء بتول نے ایمز اسکول اینڈ کالج کی مینیجمنٹ ٹیم اور اساتذہ کی تعریف کی اور طلبہ کے انضباط کو سراہا۔ ڈاکٹر ضیاء بتول نے ایمز اسکول کے تعمیراتی ڈھانچہ کو منفرد قرار دیتے ہوئے دیگر اسکولوں کے لئے ایک رول ماڈل قرار دیا۔ آخر میں انہوں نے طلبہ اور اساتذہ کو آئی۔ سی۔ ٹی پیرا کے دورہ کی دعوت بھی دی۔
قبل ازیں ایمز اسکاؤٹ کی طالبات نے مہمان خصوصی کی آمد پر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جس کے بعد سیدہ ضیاء بتول صاحبہ نے ایمز اسکول کے اسپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایمز اسکاؤٹس نے ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی اپنے جواہر کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ تقریب کے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے ایمز کے سی- ای- او اور پرنسپل سید امتیاز علی رضوی نے ڈاکٹر سیدہ ضیاء بتول اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اظہار کیا یہ اسپورٹس گراونڈ صرف ایمز اسکول اینڈ کالج کے طلبہ و طالبات کے لئے نہیں بلکہ علاقے کے تمام اسکولوں کے لئے ہے اور مقصد علاقے میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں