پاکستان جونئیر لیگ ختم کرنے کا فیصلہ ، رمیز راجہ برس پڑے

پاکستان جونئیر لیگ ختم کرنے کا فیصلہ ، رمیز راجہ برس پڑے
5 سی این نیوز ویب اسلام آباد
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ پاکستان جونئیر لیگ کو ختم کرنے کے فیصلے پر برس پڑے ۔
گزشتہ روز نجم سیٹھی کی زیر صدارت پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ ریجنل ، ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کر دی جائے گی اور پاکستان جونئیر لیگ کو ختم کیا جائے گا ۔
رمیز راجہ نے اس فیصلے کے خلاف آواز اٹھائی اور ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے ۔
سابق چیئرمین نے لکھا کہ افسوس کی بات ہے کہ پاکستان جونئیر لیگ انتقامی سیاست کی نذر ہو گئ اور اسے ختم کر دیا گیا یہاں تک کہ پی جے ایل کے 7 بچوں نے پی ایس ایل 8 کی ایمرجنگ کیٹیگری میں جگہ بنائی اور ان میں سے 3 پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کے ریزرو کھلاڑیوں میں ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں